قومی زبان

گرمیاں شوخیاں کس شان سے ہم دیکھتے ہیں

گرمیاں شوخیاں کس شان سے ہم دیکھتے ہیں کیا ہی نادانیاں نادان سے ہم دیکھتے ہیں غیر سے بوسہ زنی اور ہمیں دشنامیں منہ لیے اپنا پشیمان سے ہم دیکھتے ہیں فصل گل اب کی جنوں خیز نہیں صد افسوس دور ہاتھ اپنا گریبان سے ہم دیکھتے ہیں آج کس شوخ کی گلشن میں حنا بندی ہے سرو رقصاں ہیں گلستان ...

مزید پڑھیے

کوئی ہر مرض کی دوا بانٹتا ہے

کوئی ہر مرض کی دوا بانٹتا ہے خلوص و محبت وفا بانٹتا ہے مسیحائی پر اس کی قربان جاؤ مرض دینے والا شفا بانٹتا ہے نہ دیکھا ہے جس نے کبھی اپنا چہرہ وہی شہر میں آئینہ بانٹتا ہے سمجھتا ہے خود کو جو بہلول دانا چلو چل کے دیکھیں وہ کیا بانٹتا ہے یہاں کون کیا کس کو دیتا ہے ہر اک مقدر کا ...

مزید پڑھیے

حقیقت ہے کہ ننھا سا دیا ہوں

حقیقت ہے کہ ننھا سا دیا ہوں مگر ہر حال میں جلتا رہا ہوں جمال صبح سے نا آشنا ہوں کسی تاریک شب کی بد دعا ہوں وہ ایسا چھا گیا ہے ذہن و دل پر جدھر دیکھوں اسی کو دیکھتا ہوں کوئی تو ڈھونڈ کر مجھ کو نکالے میں اپنے شہر جاں میں کھو گیا ہوں جو ہے تمثیل حسن پارسائی ولیؔ میں ایسا رند پارسا ...

مزید پڑھیے

ہے قانون فطرت کوئی کیا کرے گا

ہے قانون فطرت کوئی کیا کرے گا جو ہوتا ہے دنیا میں ہو کر رہے گا نہ نیزے پہ جب تک ترا سر چڑھے گا ترے سر کو سر کوئی کیسے کہے گا میں انجام حق گوئی سے با خبر ہوں پتہ ہے کہ اک دن مرا سر کٹے گا وہی روٹیاں جن سے چھینی گئی ہیں اگر اٹھ کھڑے ہوں تو کیسا رہے گا ترا حسن ہے شعلۂ آسمانی کوئی اس ...

مزید پڑھیے

کوئی اپنے واسطے محشر اٹھا کر لے گیا

کوئی اپنے واسطے محشر اٹھا کر لے گیا یعنی میرے خواب کا منظر اٹھا کر لے گیا زخم خوردہ تھا یقیناً کوئی خوشبو آشنا جو لگا تھا سر پہ وہ پتھر اٹھا کر لے گیا گوشہ گوشہ آئنہ خانہ نظر آیا مجھے خود کو جب باہر سے میں اندر اٹھا کر لے گیا کیوں سرابوں کو سمجھتا ہے وہ بحر بیکراں کیوں وہ میری ...

مزید پڑھیے

بے نیاز نغمہ دنیا ہوں میں

بے نیاز نغمہ دنیا ہوں میں اپنے دل کی دھڑکنیں سنتا ہوں میں وادی‌ قرطاس میں بہتا ہوں میں آبشار‌ فکر کا دریا ہوں میں دیدۂ بے خواب انجم کی طرح رت کوئی ہو جاگتا رہتا ہوں میں آئینے کے روبرو حیران ہوں جانے کس کا گم شدہ چہرہ ہوں میں سر بلندی کیوں نہ ہو مجھ کو عطا اپنے سر ماں کی دعا ...

مزید پڑھیے

اک لڑکی

یہ دیوانی سی اک لڑکی حسیں بھی دل ربا بھی ہے ابھی معصوم ہے لیکن وفا سے آشنا بھی ہے مرے گھر کی ہیں دیواریں اسی کے رنگ سے روشن اسی کے دم سے پاکیزہ مری امید کا آنگن جبیں اس کی سحر جیسی اذاں دیتی ہوئی آنکھیں نظر کا امتحاں لیتی شب تاریک سی زلفیں نگاہیں زندگی جیسی ادائیں چاندنی جیسی وفا ...

مزید پڑھیے

لبالب کر دے اے ساقی ہے خالی میرا پیمانہ

لبالب کر دے اے ساقی ہے خالی میرا پیمانہ سلامت دور گردوں تک یہ شیشہ اور یہ مے خانہ نہ پوچھو نام مجھ وحشت زدہ کا دشت فرقت میں سڑی سودائی مجنوں مست بے خود زار و دیوانہ مجھے مشرک نہ سمجھو میں موحد ہوں زمانہ میں تصاویر خیالی سے بھرا ہے میرا بت خانہ ہوا مطلع جو مشرک میں تو مغرب میں ...

مزید پڑھیے

وقت رخصت شبنمی سوغات کی باتیں کرو

وقت رخصت شبنمی سوغات کی باتیں کرو ذکر اشکوں کا کرو برسات کی باتیں کرو اپنی مٹی کا بھی تم پر حق ہے سمجھو تو سہی چاند سورج کی نہیں ذرات کی باتیں کرو خون انساں سے ہوئی ہے صبح جس کی داغدار چند ہی لمحے سہی اس رات کی باتیں کرو کب تلک الجھی رہے گی زلف جاناں میں غزل دوستو کچھ آج کے ...

مزید پڑھیے

عشرت دنیائے فانی کی کہانی اور ہے

عشرت دنیائے فانی کی کہانی اور ہے یاد میں تیری جو گزرے زندگانی اور ہے اس جہاں میں کس کو حاصل ہے بقا تیرے سوا ہاں جو تیرا ہو گیا اس کی کہانی اور ہے روٹھتا ہے گر زمانہ روٹھ جائے غم نہیں اس سراپا مہرباں کی مہربانی اور ہے دیکھتا ہے کیوں کوئی مظلوم سوئے آسماں بیکسوں کی یہ دعائے بے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 387 سے 6203