قومی زبان

پانی مٹ کر بھی رہ گیا پانی

پانی مٹ کر بھی رہ گیا پانی ہوئے کیا بات کہہ گیا پانی کٹ گیا بوند بوند میں پتھر چوٹ پتھر کی سہہ گیا پانی خواب بھی برف کے گھروندے تھے جب کھلی آنکھ رہ گیا پانی شور کتنا کیا تھا لہروں نے ایک طوفاں میں بہہ گہا پانی زندگی نام ہے روانی کا جاتے جاتے یہ کہہ گیا پانی ہم نظاروں کو ...

مزید پڑھیے

دل کی راہوں سے دبے پاؤں گزرنے والا

دل کی راہوں سے دبے پاؤں گزرنے والا چھوڑ جائے گا کوئی زخم نہ بھرنے والا اب وہ صحرائے جنوں خاک اڑانے سے رہا اب وہ دریائے محبت نہیں بھرنے والا ضبط غم کر لیا یہ بھی تو نہ سوچا میں نے ایک نشتر سا ہے اب دل میں اترنے والا ڈوب کر پار اترنا ہے چڑھے دریا سے ایک دریا ہی تو ہے وقت گزرنے ...

مزید پڑھیے

کس کو ہم سفر سمجھیں جو بھی ساتھ چلتے ہیں

کس کو ہم سفر سمجھیں جو بھی ساتھ چلتے ہیں آشنا سے لگتے ہیں اجنبی نکلتے ہیں اے مری شریک غم کاش تو سمجھ سکتی کتنے ان بہے آنسو قہقہوں میں ڈھلتے ہیں رات کی خموشی میں جب کوئی نہیں ہوتا دل سے بیتی یادوں کے قافلے نکلتے ہیں تہ بہ تہ اندھیروں تک روشنی تو پھیلے گی ایک رات کی ضد میں سو چراغ ...

مزید پڑھیے

میں شجر ہوں اور اک پتا ہے تو

میں شجر ہوں اور اک پتا ہے تو میری ہی تو شاخ سے ٹوٹا ہے تو شاعری میں روز طوفاں سے لڑا کیا سمندر میں کبھی اترا ہے تو صبح تک سہمی رہیں آنکھیں مری خواب کیسی راہ سے گزرا ہے تو کیا خبر کب ساتھ میرا چھوڑ دے آنکھوں میں ٹھہرا ہوا قطرہ ہے تو کچھ کمی شاید تری مٹی میں ہے جب سمیٹا دل تجھے ...

مزید پڑھیے

تجھ کو دیکھا تو یہ لگا ہے مجھے

تجھ کو دیکھا تو یہ لگا ہے مجھے عشق صدیوں سے جانتا ہے مجھے آشنا سڑکیں اجنبی چہرہ شہر میں اور کیا دکھا ہے مجھے لوگ قیمت مری لگاتے ہیں کس جگہ تو نے رکھ دیا ہے مجھے صبح رخصت کرے مکاں میرا شام کو خود ہی ڈھونڈھتا ہے مجھے رت جگو تم ہی کچھ بتاو اب عشق تو ہے ہی اور کیا ہے مجھے میں بھی ...

مزید پڑھیے

لوگوں کے سبھی فلسفے جھٹلا تو گئے ہم

لوگوں کے سبھی فلسفے جھٹلا تو گئے ہم دل جیسے بھی سمجھا چلو سمجھا تو گئے ہم مایوس بھلا کیوں ہیں یہ دنیا کے مناظر اب آنکھوں میں بینائی لئے آ تو گئے ہم کس بات پہ روٹھے در و دیوار مکاں ہیں کچھ دیر سے آئے ہیں مگر آ تو گئے ہم خود راکھ ہوئے صبح تلک سچ ہے یہ لیکن اے رات ترے جسم کو پگھلا تو ...

مزید پڑھیے

دیوانگی میں اپنا پتہ پوچھتا ہوں میں

دیوانگی میں اپنا پتہ پوچھتا ہوں میں اے عشق اس مقام پہ تو آ گیا ہوں میں ڈر ہے کہ دم نہ توڑ دوں گھٹ گھٹ کے ایک دن برسوں سے اپنے جسم کے اندر پڑا ہوں میں طوفاں میں جو نہ بجھ سکے ہوں گے وہ اور لوگ آندھی سے اختلاف میں اکثر بجھا ہوں میں لگتا ہے لوٹ جائے گی مایوس نیند پھر مصروف اس کی ...

مزید پڑھیے

یاد دلاؤ مت ان کو وہ رات اور دن

یاد دلاؤ مت ان کو وہ رات اور دن چین انہیں اب آ جاتا ہے میرے بن مچھلی کیسے رہتی ہے پانی کے بن حال سے میرے خوب ہیں وہ واقف لیکن لرزیدہ لب پر تھا بھلا تو نہ دو گے ہمیں نم دیدہ آنکھوں نے کہا تھا نا ممکن دل کے دو حرفوں جیسے ہی ایک ہیں ہم اک متحرک ہر لمحہ اور اک ساکن چہرے سے ظاہر ہے دل ...

مزید پڑھیے

کیوں ہے لہجہ بجھا بجھا تیرا

کیوں ہے لہجہ بجھا بجھا تیرا کیا ہوا اب وہ ولولہ تیرا وقفے وقفے سے کھول کر کھڑکی اچھا لگتا ہے جھانکنا تیرا تیری آنکھوں میں جھانک کر دیکھوں عکس میرا ہو آئنہ تیرا کیا منائے گا اپنے دل کی خیر جس سے پڑ جائے واسطہ تیرا تیر سا لگ رہا ہے غیروں کو میرے شعروں پہ تبصرہ تیرا ٹوٹ جائے نہ ...

مزید پڑھیے

سدا آنسو بہانے سے کسی کو کچھ نہیں ملتا

سدا آنسو بہانے سے کسی کو کچھ نہیں ملتا کہ رونے گڑگڑانے سے کسی کو کچھ نہیں ملتا کسی کا کچھ نہیں جاتا کسی سے ہنس کے ملنے سے اجی یوں منہ بنانے سے کسی کو کچھ نہیں ملتا اگر غیرت ہے زندہ تو وسائل کیجئے پیدا ہمیشہ دم ہلانے سے کسی کو کچھ نہیں ملتا نہ ہو تدبیر تو تقدیر بھی حامی نہیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3790 سے 6203