بنجر دل سیراب کرو
میرا دل میدانوں جیسا وسعت سے بھرپور لیکن وہ تو صدی صدی کی قرن قرن کی دھول سمیٹے ویراں ویراں اجڑا اجڑا بنجر بنجر رہتا ہے آؤ! نس نس دکھتے لوگو! آنسوؤں کی گھنگھور گھٹائیں لے کر آؤ میرے دل پر آ کر امڈو ایسے ٹوٹ کے برسو جیسے ساون برسے میرا دل سیراب کرو میرا دل سیراب ہوا تو تم دیکھو ...