مجھ میں میری ذات بھی رکھی ہوئی ہے دوست
مجھ میں میری ذات بھی رکھی ہوئی ہے دوست
چھوڑ یہ بات تو اور بھی الجھی ہوئی ہے دوست
ہم لوگوں کو پانی اچھا لگتا ہے
ہم لوگوں نے مٹی پہنی ہوئی ہے دوست
کتنا سج دھج کر محفل میں آیا ہوں
میری وحشت گھر پر رکھی ہوئی ہے دوست
اس تصویر کا لہجہ دیکھ رہا ہے تو
یہ تصویر بھی مجھ سے روٹھی ہوئی دوست
وہ لڑکی جو سب سے زیادہ ہنس رہی ہے
اس کی آنکھیں دیکھ وہ روئی ہوئی ہے دوست
جس بکسے میں تیرے سوٹ رکھے ہیں نا
اس میں میری جینس بھی رکھی ہوئی ہے دوست