قومی زبان

کیف و رنگ

یہ مے یہ فضائیں یہ جنوں ریز نظارے اے کاش مجھے کوئی حسیں لے میں پکارے اعجاز ہیں سب میری ہی تخئیل حسیں کا جنت کے نظارے ہوں کہ دوزخ کے شرارے یہ کون مری روح کی گہرائی میں جھوما یہ کس نے مرے بگڑے ہوئے بال سنوارے کب تک نہ بہائے گا مرے حال پہ آنسو او میری محبت کے چمکتے ہوئے تارے برساتا ...

مزید پڑھیے

آسرے

اپنی خوشیوں کے عارضی جذبات غم میں تحلیل کر رہی ہوں میں کوششیں ہیں کہ غم سہے جاؤں خود کو تبدیل کر رہی ہوں میں زندگی ڈھال کر مصائب میں اپنی تکمیل کر رہی ہوں میں تیری رحمت کا آسرا لے کر اپنی تذلیل کر رہی ہوں میں کہہ رہی ہوں ترے ستم کو کرم خوب تاویل کر رہی ہوں میں موت کی وادیوں میں ...

مزید پڑھیے

معلومات نجمہؔ

خرابی اس کے پردوں میں نہاں معلوم ہوتی ہے مری ہستی مجھی کو داستاں معلوم ہوتی ہے وفور جوش سجدہ کی نہ پوچھو کار فرمائی جبین شوق جزو آستاں معلوم ہوتی ہے قوی ہوتا ہے جذب جستجو ہر نا مرادی سے بظاہر سعئ پیہم رائیگاں معلوم ہوتی ہے پیام دلبری دیتی ہے مجھ کو کس لگاوٹ سے ادائے حسن دل کی ...

مزید پڑھیے

دیکھ موہن تری کمر کی طرف

دیکھ موہن تری کمر کی طرف پھر گیا مانی اپنے گھر کی طرف جن نے دیکھے ترے لب شیریں نظر اس کی نہیں شکر کی طرف ہے محال ان کا دام میں آنا دل ہے مائل بتاں کا زر کی طرف تیرے رخسار کی صفائی دیکھ چشم دانا کی نئیں گہر کی طرف ہیں خوشامد طلب سب اہل دول غور کرتے نئیں ہنر کی طرف ماہ رو نے سفر ...

مزید پڑھیے

دل کا کھوج نہ پایا ہرگز دیکھا کھول جو قبروں کو

دل کا کھوج نہ پایا ہرگز دیکھا کھول جو قبروں کو جیتے جی ڈھونڈے سو پاوے خبر کرو بے خبروں کو توشک بالا پوش رضائی ہے بھولے مجنوں برسوں تک جب دکھلاوے زلف سجن کی بن میں آوتے ابروں کو کافر نفس ہر ایک کا ترسا زر کوں پایا بختوں سیں آتش کی پوجا میں گزری عمر تمام ان گبروں کو مرد جو عاجز ہو ...

مزید پڑھیے

ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا

ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا ورد عاشق کوں نام ہے تیرا مت کر آزاد دام زلف سیں دل بال باندھا غلام ہے تیرا لشکر غم نے دل سیں کوچ کیا جب سے اس میں مقام ہے تیرا جام مے کا پلانا ہے بے رنگ شوق جن کوں مدام ہے تیرا آج ناجیؔ سے رم نہ کر اے شوخ دیکھ مدت سیں رام ہے تیرا

مزید پڑھیے

مہ رخاں کی جو مہربانی ہے

مہ رخاں کی جو مہربانی ہے یہ مدد مجھ پہ آسمانی ہے رشک سیں اس کے صاف چہرہ کے چشم پر آئنہ کی پانی ہے دام میں بو الہوس کے آیا نئیں کیوں کہ یہ باز آشیانی ہے چرب ہے شمع پر جمال اس کا شمع کی روشنی زبانی ہے اس کے رخسار دیکھ جیتا ہوں عارضی میری زندگانی ہے صرف صورت کا بند نئیں ناجیؔ عاشق ...

مزید پڑھیے

تیرے بھائی کو چاہا اب تیری کرتا ہوں پا بوسی

تیرے بھائی کو چاہا اب تیری کرتا ہوں پا بوسی مجھے سرتاج کر رکھ جان میں عاشق ہوں موروثی رفو کر دے ہیں ایسا پیار جو عاشق ہیں یکسو سیں پھڑا کر اور سیں شال اپنی کہتا ہے مجھے تو سی ہوا مخفی مزا اب شاہدی سیں شہد کی ظاہر مگر زنبور نے شیرینی ان ہونٹوں کی جا چوسی کسے یہ تاب جو اس کی تجلی ...

مزید پڑھیے

دیکھی بہار ہم نے کل زور مے کدے میں

دیکھی بہار ہم نے کل زور مے کدے میں ہنسنے سیں اوس سجن کے تھا شور مے کدے میں تھے جوش مل سیں ایسی شورش میں داغ دل کے گویا کہ کودتے ہیں یہ مور مے کدے میں پھندا رکھا تھا میں نے شاید کہ وہ پری رو دیکھے تو پاس میرے ہو دور مے کدے میں ہے آرزو کہ ہم دم وہ ماہ رو ہو میرا دے شام سیں جو پیالہ ہو ...

مزید پڑھیے

لب شیریں ہے مصری یوسف ثانی ہے یہ لڑکا

لب شیریں ہے مصری یوسف ثانی ہے یہ لڑکا نہ چھوڑے گا میرا دل چاہ کنعانی ہے یہ لڑکا لیا بوسہ کسی نے اور گریباں گیر ہے میرا ڈوبایا چاہتا ہے سب کو طوفانی ہے یہ لڑکا سر اوپر لال چیرا اور دہن جوں غنچۂ رنگیں بہار مدعا لعل بدخشانی ہے یہ لڑکا قیامت ہے جھمک بازو کے تعویذ طلائی کی حصار حسن ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2338 سے 6203