قومی زبان

وحشت غم میں اچانک ترے آنے کا خیال

وحشت غم میں اچانک ترے آنے کا خیال جیسے نادار کو گم گشتہ خزانے کا خیال اس محبت میں ہدف کوئی بھی بن سکتا ہے اس میں رکھا نہیں جاتا ہے نشانے کا خیال وہ کبوتر تو اسی دن سے مرے جال میں ہے جب اسے پہلے پہل آیا تھا دانے کا خیال میں کناروں کو کبھی دھیان میں لاتا ہی نہیں لطف دیتا ہے مجھے ...

مزید پڑھیے

سرپھرے کرنے لگے ہیں جذب سوز دل کی بات

سرپھرے کرنے لگے ہیں جذب سوز دل کی بات اب خدا رکھے تو رکھے آپ کی محفل کی بات قافلے والو اب آؤ اور آگے بڑھ چلیں کھا چکے رہبر کا دھوکا جان لی منزل کی بات کتنی نفرت ہو رہی ہے صورت‌ ساحل سے اب کتنی حسرت سے کیا کرتے تھے ہم ساحل کی بات ہو کے برہم اٹھنے والے ہیں وہ سارے تشنہ لب آئی ہے ...

مزید پڑھیے

وہ سمجھتا ہے اسے جو راز دار نغمہ ہے

وہ سمجھتا ہے اسے جو راز دار نغمہ ہے آہ کہتے ہیں جسے صرف اک شرار نغمہ ہے منحصر جس پر ازل سے کاروبار نغمہ ہے درد کی آنکھوں میں وہ خواب بہار نغمہ ہے زندہ رہنے کی تمنا ہو تو پھر کیا کچھ نہ ہو دل کے سناٹے پہ مجھ کو اعتبار نغمہ ہے کس سے کیجے اور کیوں کیجے بیان سوز دل یہ بھری دنیا تو ...

مزید پڑھیے

آہ کو نغمہ کہ نغمے کو فغاں کرنا پڑے

آہ کو نغمہ کہ نغمے کو فغاں کرنا پڑے دیکھیے کیا کچھ برائے دوستاں کرنا پڑے اہل محمل غور سے سنتے رہیں روداد دل کیا خبر کس لفظ کو کب داستاں کرنا پڑے رکھ جبین شوق میں محفوظ گرمی نیاز کون جانے تجھ کو اک سجدہ کہاں کرنا پڑے پوچھیے اس سے زبان‌ و لفظ کی مجبوریاں جس کو حال دل نگاہوں سے ...

مزید پڑھیے

آپ کے التفات کا غم ہو

آپ کے التفات کا غم ہو اتنی چھوٹی سی بات کا غم ہو آج ان آنکھوں کی بات یاد آئی آج کس کو حیات کا غم ہو عشق سے یہ مذاق ٹھیک نہیں ہم کو اور سانحات کا غم ہو میں فراموش کر دوں اور تم کو تم تو میری حیات کا غم ہو جن پہ میں بھی یقین کر نہ سکا کس کو ان حادثات کا غم ہو دل تو ہے صرف اپنی ذات کا ...

مزید پڑھیے

ذکر نشاط خلوت غم میں برا لگے

ذکر نشاط خلوت غم میں برا لگے تم بھی اگر ملو تو مجھے حادثہ لگے جب بھی کسی کی سعئ کرم کی ہوا لگے مجھ کو مرا وجود بکھرتا ہوا لگے ہوں مجرم حیات مجھے کیوں برا لگے یہ دور زندگی جو مسلسل سزا لگے اس دور کا نصیب ہے وہ منزل حیات احباب کا خلوص جہاں سانحہ لگے حالات سانس لیتے ہیں دہشت کی ...

مزید پڑھیے

شہیدوں کو سلام

ساری مصیبتوں کو جو ہنس ہنس کے سہہ گئے دار فنا میں صرف وہی زندہ رہ گئے وہ جوش تھا کہ پھاند گئے کوہسار بھی وہ عزم تھا کہ اٹھے تو تا مہر و مہ گئے سینوں میں صبر و ضبط کی وہ تیز آگ تھی ظلم و ستم کے کوہ گراں گل کے بہہ گئے تاریکیوں کو مطلع انوار کہہ گئے ظلم و ستم کو طالع بیدار کہہ گئے تا ...

مزید پڑھیے

خاموش رہو

جو کچھ دیکھو وہ نہ کہو خاموش رہو سوچو لیکن لب سی لو خاموش رہو خودداری کا خون کرو خاموش رہو آگاہی کا کرب سہو خاموش رہو تم ہو مہذب کیوں کرتے ہو شور و غل چین سے اپنے گھر بیٹھو خاموش رہو ہر لفڑے سے بھاگو جتنا بھاگ سکو ہر جھگڑے سے دور رہو خاموش رہو آگ لگے انسان مریں یا شہر لٹے تم نہ ...

مزید پڑھیے

میر انیسؔ

منظر و مرثیہ و رزم و سراپا کیا کیا نہ لکھا میر انیسؔ آپ نے تنہا کیا کیا نظم میں ہوتی ہے کردار نگاری کیوں کر آپ دکھلا گئے ہم لوگوں کو رستہ کیا کیا اور جذبات نگاری کی طرف رخ جو کیا رکھ دیا کھینچ کے قرطاس پہ نقشہ کیا کیا آپ کی لونڈی فصاحت بھی بلاغت بھی ہوئی روزمرہ سے کلام اپنا ...

مزید پڑھیے

کس نے یہ تصویر بنائی بادل پر

کس نے یہ تصویر بنائی بادل پر جیوں کوئی چنری لہرائی بادل پر جنگل جنگل بستی بستی یہ گھومے دیکھو تھک کر سلوٹ آئی بادل پر یا تو تتلی بھولی ان پر رنگ اپنے یا رنگوں نے ہاٹ لگائی بادل پر شب بھر چلتا لکنا چھپنا چندہ کا دن میں سورج سے رعنائی بادل پر بادل میں ہر مذہب کے رب رہتے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2186 سے 6203