کس نے یہ تصویر بنائی بادل پر

کس نے یہ تصویر بنائی بادل پر
جیوں کوئی چنری لہرائی بادل پر


جنگل جنگل بستی بستی یہ گھومے
دیکھو تھک کر سلوٹ آئی بادل پر


یا تو تتلی بھولی ان پر رنگ اپنے
یا رنگوں نے ہاٹ لگائی بادل پر


شب بھر چلتا لکنا چھپنا چندہ کا
دن میں سورج سے رعنائی بادل پر


بادل میں ہر مذہب کے رب رہتے ہیں
دیکھی کیا مذہب کی لڑائی بادل پر