قومی زبان

جو یہ کہوں تو قناعت پہ حرف آتا ہے

جو یہ کہوں تو قناعت پہ حرف آتا ہے چراغ خود نہیں جلتا جلایا جاتا ہے وہ آدمی جو زمانے سے دل لگاتا ہے قدم قدم پہ فریب حیات کھاتا ہے حیات عشق میں وہ منزلیں بھی آتی ہیں جہاں پہ مصلحتاً مسکرایا جاتا ہے چمن میں خار کی صورت اگر رہا بھی تو کیا وہ پھولبن جو چمن کو چمن بناتا ہے کلی کی دل ...

مزید پڑھیے

ستم کو لطف جفا کو وفا بنا نہ سکے

ستم کو لطف جفا کو وفا بنا نہ سکے تمہیں نے آگ لگائی تمہیں بجھا نہ سکے ہم ان کو ترک تعلق پہ بھی بھلا نہ سکے گرہ ہوا میں لگائی مگر لگا نہ سکے بڑے مزے کی ہے دونوں طرف کی مجبوری کوئی بلا نہ سکے کوئی پاس آ نہ سکے عجب روش ہے عجب انتظام گلشن ہے کوئی تو خوب ہنسے کوئی مسکرا نہ سکے شراب کیف ...

مزید پڑھیے

میخانے میں الفت کے نگہبان بہت ہیں

میخانے میں الفت کے نگہبان بہت ہیں اس چھوٹی سی بستی میں بھی انسان بہت ہیں خود اپنی تباہی کا ہمیں رنج نہیں ہے توہین محبت سے پریشان بہت ہیں آج ان کو ہوا ہے غلط احساس کا احساس آئینہ جو دیکھا ہے تو حیران بہت ہیں میخانے میں روز آنے کی کیوں کرتا ہے زحمت زاہد تری تبلیغ کے میدان بہت ...

مزید پڑھیے

دل میں ترے خیال کی دنیا لئے ہوئے

دل میں ترے خیال کی دنیا لئے ہوئے بیٹھا ہوں ایک کوزے میں دریا لئے ہوئے جس میں نہ زندگی کا سکوں ہے نہ کیفیت کچھ لوگ خوش ہیں ایسا سویرا لئے ہوئے یا رب غرور ضبط محبت کی خیر ہو آنکھیں ہیں اک تھما ہوا دریا لئے ہوئے فیض بہار و جشن چراغاں کے باوجود کچھ راستے ہیں اب بھی اندھیرا لئے ...

مزید پڑھیے

نہ باز آئے تم اپنی ہاں کہتے کہتے

نہ باز آئے تم اپنی ہاں کہتے کہتے مگر تھک گئی یہ زباں کہتے کہتے زبردستی ضد نے کیا دل کو زخمی جگر شق ہوا ہاں میں ہاں کہتے کہتے بچے خوب باطل کی آرائیوں سے ہر اک بات پر الاماں کہتے کہتے کسی کی نہ دیکھی کبھی مہربانی زباں تھک گئی مہرباں کہتے کہتے ابھرتی گئیں طعن و تشنہ سے قومیں نشاں ...

مزید پڑھیے

ہندو مسلم اتحاد

ہند ہندوستان والو تم اے ہندو مسلمانو تمہی آپس کے کل جھگڑوں کو بے کھٹکے مٹا سکتے ہیں دونوں بلبل شیدا ہے دونوں کا گلستاں یہ نہ تم بھی چھوڑ سکتے ہو نہ وہ بھی یاں سے جا سکتے تو پھر کیا فائدہ ہے تم کو ہر دم یوں جھگڑنے میں اگر مل جل کے آپس میں ہو کل بگڑی بنا سکتے تمہارے کام وہ آئیں تم ...

مزید پڑھیے

ہلال عید

کیوں اشارہ ہے افق پر آج کس کی دید ہے الوداع ماہ رمضاں وہ ہلال عید ہے مسجدوں میں سب جمع ہو جائیں گے خورد و کلاں دور ہو دل کی کدورت یہ سوال عید ہے مسلموں کے سر جھکیں ہیں سجدۂ اللہ میں کیا اخوت کا سبق ہے کیا کمال عید ہے آج غربا بھی امیروں کے گلے مل جائیں گے کچھ نہیں تفریق ہوگی یہ ...

مزید پڑھیے

زبان اردو

جہاں پہونچے ہندوستانی وہاں پہنچی زباں اردو مرکب ہر زباں سے بن گئی شیریں زباں اردو نکل کر ہند سے پہنچی یہ امریکہ اور ایفریقا سمجھ لیتے ہیں ہر ملکوں کے باشندے زباں اردو گئی یہ چین و جاپان اور گئی یورپ کے ملکوں میں رہا جو چند دن ہند میں ہوئی اس کی زباں اردو سمندر پار ہو کر یہ گئی ...

مزید پڑھیے

نظر جب سے کسی کی مہرباں معلوم ہوتی ہے

نظر جب سے کسی کی مہرباں معلوم ہوتی ہے یہ دنیا گلستاں در گلستاں معلوم ہوتی ہے سزا ہر جرم کی منظور ہے مجھ کو مگر یہ کیا کہ ہر لغزش پہ فطرت ہم زباں معلوم ہوتی ہے وہاں اپنا سفینہ لے چلی ہوں میں ڈبونے کو جہاں ہر موج بحر بیکراں معلوم ہوتی ہے گئے وہ دن کی لطف آتا تھا کانٹوں سے الجھنے ...

مزید پڑھیے

ریت پہ ساحل کی اپنے نقش پا چھوڑ آئے ہیں

ریت پہ ساحل کی اپنے نقش پا چھوڑ آئے ہیں اے ہوا تیرے لیے اپنا پتا چھوڑ آئے ہیں لوٹ کر دیکھیں گے اس کے آگے اس نے کیا لکھا ڈائری میں اس کی اک پنا مڑا چھوڑ آئے ہیں یوں اثر انداز اکیلے پن کا دکھ ہم پہ ہوا طوطے کے پنجرے کو آنگن میں کھلا چھوڑ آئے ہیں شہر میں آ کر بھٹکتے پھر رہے ہیں در ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2164 سے 6203