قومی زبان

سات سروں میں درد رچا ہے تیرے بن

سات سروں میں درد رچا ہے تیرے بن کچھ یوں دل کا ساز بجا ہے تیرے بن سبز رتوں کے ٹھنڈے میٹھے موسم میں دل کتنا بیزار رہا ہے تیرے بن تارا تارا تیری باتیں ہوتی ہیں چاند ادھر خاموش کھڑا ہے تیرے بن تجھ سے مل کر اکثر یہ احساس ہوا دنیا میں کیا خاک پڑا ہے تیرے بن

مزید پڑھیے

کبھی ترتیب دیتا ہے کبھی مسمار کرتا ہے

کبھی ترتیب دیتا ہے کبھی مسمار کرتا ہے وہ اپنی بے بسی کا اس طرح اظہار کرتا ہے گمان و بے یقینی کب کسے تکمیل کرتے ہیں جسے امید ہوتی ہے وہی اصرار کرتا ہے کسی اک فیصلے کے منتظر ہیں لوگ مدت سے اسے کافر کہیں گے سب اگر انکار کرتا ہے پڑاؤ کر چکا ہے کارواں ایسے علاقے میں جہاں نہ ٹھہرنے پہ ...

مزید پڑھیے

کرچی کرچی ہو جاتے ہیں اکثر میرے خواب

کرچی کرچی ہو جاتے ہیں اکثر میرے خواب مجھ سے پہلے سو جاتے ہیں اکثر میرے خواب ذہن کو بنجر کر دیتی ہے سوچ کی سیم اور تھور وحشت دل میں بو جاتے ہیں اکثر میرے خواب بند آنکھوں سے دیکھوں کب تک میں تیری تصویر یاد میں تیری کھو جاتے ہیں اکثر میرے خواب دھیرے دھیرے مر جاتی ہے جب بھی ایک ...

مزید پڑھیے

جو تیرے ساتھ گزاری وہ رات لے آیا

جو تیرے ساتھ گزاری وہ رات لے آیا میں اپنے خواب سبھی اپنے ساتھ لے آیا میں پھر سے رویا بہت گڑگڑایا بھی لیکن میں پھر سے در سے ترے خالی ہاتھ لے آیا بہت امیر تھا لیکن میں اب بھکاری ہوں نہ جانے کون مری کائنات لے آیا وو جس کو میں نے بنایا تھا اپنا حصے دار وہی تو نور مرا حصہ ساتھ لے ...

مزید پڑھیے

کوئی رستہ بتانے والا نہیں

کوئی رستہ بتانے والا نہیں تم نہیں کوئی آنے والا نہیں وہ جو تجھ سے ذرا بھی بیر رکھے میں اسے منہ لگانے والا نہیں روٹھنا ہے تو یہ سمجھ لینا میں تو تجھ کو منانے والا نہیں جس کو تیری نظر نے تھام لیا اس کو کوئی گرانے والا نہیں میں تو ٹوٹے ہوؤں کو جوڑتا ہوں نور میں دل دکھانے والا ...

مزید پڑھیے

آگ نفرت کی بجھانے کے لئے کافی ہوں

آگ نفرت کی بجھانے کے لئے کافی ہوں میں تجھے پیار سکھانے کے لئے کافی ہوں ایک قطرہ ہوں میں دریا تو نہیں ہوں لیکن میں تری پیاس بجھانے کے لئے کافی ہوں میں ہوں کمزور مگر اتنا بھی کمزور نہیں میں ترا شہر جلانے کے لئے کافی ہوں تیری عزت کی اگر بات ہے تو پھر میں ہی تجھ کو سینے سے لگانے کے ...

مزید پڑھیے

بس ہم نے ساتھ ترا ہر دعا میں مانگا ہے

بس ہم نے ساتھ ترا ہر دعا میں مانگا ہے کہ اپنی جاں سے زیادہ تجھی کو چاہا ہے زمانے بھر کے بہت لوگ تم نے دیکھے ہیں ہمارے جیسا کہیں کوئی تم نے دیکھا ہے اندھیری رات کے اے چاند تو بتا مجھ کو مری طرح وو کبھی تیرے ساتھ جاگا ہے ہر ایک درد رہا ہو گیا مرے دل سے کہ میں نے جب بھی ترا ہنستا ...

مزید پڑھیے

دل کے اندر چلو تو اچھا ہے

دل کے اندر چلو تو اچھا ہے تم مرے گھر چلو تو اچھا ہے ایک عرصے سے قید ہو گھر میں آج باہر چلو تو اچھا ہے در بدر کب تلک پھرو گے تم آؤ اب گھر چلو تو اچھا ہے آسمانوں پہ کیا چلو گے تم اس زمیں پر چلو تو اچھا ہے کہہ رہا ہے سلگتا سورج نورؔ چھاتا لے کر چلو تو اچھا ہے

مزید پڑھیے

آدھی پونی نہیں ہو ساری ہو

آدھی پونی نہیں ہو ساری ہو تم ہماری ہو بس ہماری ہو دل کو میں کاٹ چیر کر پھینکوں پاس میرے جو کوئی آری ہو جان تو سب کو پیاری ہوتی ہے تم مجھے جان سے بھی پیاری ہو میں ترا بوجھ اٹھا نہیں پاؤں زندگی اس قدر نہ بھاری ہو میرے سینہ سے لگ کے روتی ہو ایسا لگتا ہے غم کی ماری ہو

مزید پڑھیے

وہ جس نے مجھ کو تڑپایا بہت ہے

وہ جس نے مجھ کو تڑپایا بہت ہے مجھے وو شخص یاد آیا بہت ہے محبت کی کٹیلی رہ گزر میں خوشی کم اور غم پایا بہت ہے وہ مجھ کو چھوڑ کر اپنے کیے پر بہت رویا ہے پچھتایا بہت ہے کسی کا نام سنتے وقت مجھ کو تمہارا نام یاد آیا بہت ہے کئی برسوں تلک ظالم جہاں نے ہمیں ملنے کو ترسایا بہت ہے میں اس ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2124 سے 6203