کوئی رستہ بتانے والا نہیں

کوئی رستہ بتانے والا نہیں
تم نہیں کوئی آنے والا نہیں


وہ جو تجھ سے ذرا بھی بیر رکھے
میں اسے منہ لگانے والا نہیں


روٹھنا ہے تو یہ سمجھ لینا
میں تو تجھ کو منانے والا نہیں


جس کو تیری نظر نے تھام لیا
اس کو کوئی گرانے والا نہیں


میں تو ٹوٹے ہوؤں کو جوڑتا ہوں
نور میں دل دکھانے والا نہیں