قومی زبان

بدل بدل کے تری بے رخی نے دیکھا ہے

بدل بدل کے تری بے رخی نے دیکھا ہے یہ حادثہ بھی مری بے بسی نے دیکھا ہے مجھے خبر ہے کہ ظلمت ٹھہر نہیں سکتی مجھے پتا ہے اسے روشنی نے دیکھا ہے مری غزل ہے سلگتے ہوؤں نے دیکھا ہے کہ میرا عکس مری شاعری نے دیکھا ہے میں جھوم جھوم گیا لے کے آسرا اس کا کہ میری سمت اچانک خوشی نے دیکھا ...

مزید پڑھیے

زندگی کارواں کا حصہ ہے

زندگی کارواں کا حصہ ہے ہجر کی داستاں کا حصہ ہے شکل بھی تو ہے عکس کی باندی نقش بھی تو نشاں کا حصہ ہے اپنا اپنا مقام ہوتا ہے ذرہ ذرہ جہاں کا حصہ ہے کس لیے مہرباں نہیں ہوتی کیا زمیں آسماں کا حصہ ہے کس لیے دے رہے ہو تاویلیں وہ جہاں ہے وہاں کا حصہ ہے پھر تو خانہ بدوشی بہتر ہے کہ جب ...

مزید پڑھیے

ابر صحرائے جاں تلاش کرے

ابر صحرائے جاں تلاش کرے پیاس اپنا جہاں تلاش کرے ہر عقیدت کی ایک منزل ہے ہر جبیں آستاں تلاش کرے اپنے محور پہ رہ نہیں سکتی جو زمیں آسماں تلاش کرے عشق ڈھونڈے کہانیاں اپنی حسن اپنا بیاں تلاش کرے کوئی تو راستوں پہ نکلے بھی کوئی تو کارواں تلاش کرے کیا حقیقت پہ چل گیا افسوں کیا ...

مزید پڑھیے

نظر اٹھی ہے جدھر بھی ادھر تماشا ہے

نظر اٹھی ہے جدھر بھی ادھر تماشا ہے بشر کے واسطے جیسے بشر تماشا ہے زمیں ٹھہرتی نہیں اپنے پاؤں کے نیچے پڑاؤ اپنا ہے جس میں وہ گھر تماشا ہے یہاں قیام کرے گا نہ مستقل کوئی ذرا سی دیر رکے گا اگر تماشا ہے فگار ہو کے بھی رکھے گا آبروئے نمو نگاہ زر میں جو دست ہنر تماشا ہے اے موسموں کے ...

مزید پڑھیے

اب بھی میں یار ہوں ذرا ہوش و حواس میں

اب بھی میں یار ہوں ذرا ہوش و حواس میں تھوڑی شراب اور دے میرے گلاس میں اسکول کا وہ وقت مجھے اب بھی یاد ہے پڑھتا تھا اس کا چہرہ میں اپنے کلاس میں ہر کوئی اس کے واسطے مرنے کو پھرتا تھا ہر کوئی جی رہا تھا بس اوس کی ہی آس میں سب لڑکے اس کو دیکھ کے بیتاب ہوتے تھے ہوتی تھی اس طرح سے وہ ...

مزید پڑھیے

قبر خالی ہے اس کو بھرنا ہے

قبر خالی ہے اس کو بھرنا ہے ایک دن ہر کسی کو مرنا ہے پہلے سمٹیں گے تیری بانہوں میں پھر ترے ہجر میں بکھرنا ہے قبر میں لوگ کیسے رہتے ہیں یہ تجربہ ہمیں بھی کرنا ہے دنیا والوں کا خوف کیوں کرنا ہم کو اپنے خدا سے ڈرنا ہے صدیوں پہلے جو راہ چھوڑ آئے پھر اسی راہ سے گزرنا ہے

مزید پڑھیے

آپ اس کے ہیں یہی اس کو بتا کر دیکھیے

آپ اس کے ہیں یہی اس کو بتا کر دیکھیے وہ یقیناً مان جائے گی منا کر دیکھیے آپ کیا جانیں شرابوں کا نشہ کیا ہوتا ہے ایک دن میری طرح سے ڈگمگا کر دیکھیے میری یے ویران آنکھیں کہہ رہی ہیں دوستو سارے سپنے ٹوٹتے ہیں آزما کر دیکھیے میرے گھر میں آپ کی بس آپ کی تصویریں ہیں آپ کو جب وقت ہو تو ...

مزید پڑھیے

بس ایک بات یہی سوچتا ہوں دلی میں

بس ایک بات یہی سوچتا ہوں دلی میں کیوں گاؤں چھوڑ کے میں آ بسا ہوں دلی میں پتہ کرو کہ کہاں پر بھٹک رہا ہے وہ اسے کہو میں اسے ڈھونڈھتا ہوں دلی میں ہر ایک شخص یہاں اجنبی سا لگتا ہے کہ بھیڑ میں بھی میں تنہا کھڑا ہوں دلی میں تمہارے ساتھ کی وہ سیر یاد آتی ہے میں تنہا جب بھی کبھی گھومتا ...

مزید پڑھیے

ترا مقام زمانے میں یوں نرالا تھا

ترا مقام زمانے میں یوں نرالا تھا کہ تو ہمارے لیے ہر کسی سے اعلیٰ تھا کسی نے خواب سے مجھ کو جگا دیا ورنہ میں اپنے آپ سے آگے نکلنے والا تھا بہت غریب تھے کچا مکان چھپر تھا کہ پھر بھی ابا نے نازوں سے ہم کو پالا تھا مجھے پتہ تھا میں تیری ہتھیلیوں میں ہوں تری خوشی کے لیے ٹاس پھر ...

مزید پڑھیے

والد

ابا تم مجھ کو یاد آتے ہو تم مجھے ہر گھڑی رلاتے ہو تم گئے ہو اکیلا کر کے مجھے کر دیا زندہ تم نے مر کے مجھے بانہوں والی وہ کھٹیا خالی ہے رات کیا زندگی ہی کالی ہے زندگی خالی خالی لگتی ہے بس یہی سوچ دل میں پلتی ہے صرف تنہائی دیکھتا ہوں اب جانے کیا کیا میں سوچتا ہوں اب کون اب حوصلہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2123 سے 6203