آدھی پونی نہیں ہو ساری ہو
آدھی پونی نہیں ہو ساری ہو
تم ہماری ہو بس ہماری ہو
دل کو میں کاٹ چیر کر پھینکوں
پاس میرے جو کوئی آری ہو
جان تو سب کو پیاری ہوتی ہے
تم مجھے جان سے بھی پیاری ہو
میں ترا بوجھ اٹھا نہیں پاؤں
زندگی اس قدر نہ بھاری ہو
میرے سینہ سے لگ کے روتی ہو
ایسا لگتا ہے غم کی ماری ہو