قومی زبان

طنز کرتا ہے آئنہ مجھ پر

طنز کرتا ہے آئنہ مجھ پر وقت کیسا یہ آ پڑا مجھ پر ایک ہلکی سی ضرب ماری تھی شہر سارا ہی آ پڑا مجھ پر ایسا لگنے لگا ہے اب مجھ کو ہر مصیبت کی انتہا مجھ پر جان دے کر ہی ہو سکا ہے ادا کئی صدیوں کا قرض تھا مجھ پر سورۂ ناس پڑھتا رہتا ہوں کوئی جادو نہ چل سکا مجھ پر ڈھونڈنے ایک بھی نہیں ...

مزید پڑھیے

ہے دل توڑنا تیری فطرت سنا میں

ہے دل توڑنا تیری فطرت سنا میں اور اس کی کوئی حد نہ مدت سنا میں ولے ابتدا جان کر پیش اپنی محبت کی ہے یہ شریعت سنا میں تلاشی میں سارا جہاں گھومتا ہوں کہ جب سے جمال محبت سنا میں جو دیکھا تو جانا قیامت ہے کیا شے جہاں سے بہت تیری بابت سنا میں یہ رنگت یہ خوشبو یہ بادل یہ جھرنے یہ سب ...

مزید پڑھیے

وہ مرا موجوں سے لڑ لڑ کر ابھر کر دیکھنا

وہ مرا موجوں سے لڑ لڑ کر ابھر کر دیکھنا دوستوں کا دور ساحل سے سمندر دیکھنا ہم کئی صدیاں تمہارے نام پر لکھ جائیں گے تم بھی اک لمحہ ہمارے نام لکھ کر دیکھنا ہو صدف کی چاہ تو تہہ میں اترنا شرط ہے کیا کناروں پر کھڑے یوں ریت پتھر دیکھنا مر مٹے ہو جس کے تم چشم و لب و رخسار پر اس بت کافر ...

مزید پڑھیے

حسن کی اک چنگاری نے کیا خوب لگائی عشق کی آگ

حسن کی اک چنگاری نے کیا خوب لگائی عشق کی آگ رخ پر زلف کا جھونکا آیا اور لہرائی عشق کی آگ آنکھ سے نکلی اک دستک نے دل دروازہ کھول دیا پیار کا اک گلدستہ تھامے ملنے آئی عشق کی آگ ساتھ میں جینا ساتھ میں مرنا رشتہ اپنی صدیوں کا ہمجولی ہو اپنی جیسے یا ماں جائی عشق کی آگ پیر میں چکر ...

مزید پڑھیے

جب وہ مرے اثبات سے انکار کو سمجھا

جب وہ مرے اثبات سے انکار کو سمجھا تب ہی تو حقیقت میں مرے پیار کو سمجھا جب ختم تماشہ ہوا تالی تو بجی خوب لیکن نہ کوئی مرکزی کردار کو سمجھا جس وقت عدالت نے بری کر دئیے قاتل تب ذہن رسا نعرۂ دیوار کو سمجھا روٹی بھی کھلائی تو مجھے کاسہ بکف نے باقی نہ کوئی بھوک کی گفتار کو سمجھا یہ ...

مزید پڑھیے

جب نیا موڑ لینے کو تھی زندگی وقت نے اک نئی داستاں بخش دی

جب نیا موڑ لینے کو تھی زندگی وقت نے اک نئی داستاں بخش دی نام ان کا مرے دل پہ کندہ کیا یوں مجھے زندگی جاوداں بخش دی اس کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا طاقچوں میں دئے جھلملانے لگے اک دیا جل اٹھا حجرۂ قلب میں جس نے الفت کو صوت اذاں بخش دی میری آنکھیں مرے کان میری زباں حاکم وقت نے رہن ...

مزید پڑھیے

بے یقینی

تمہارے ہی قدموں کی آہٹ ہوئی تھی اچانک تمہاری ہی خوشبو بھی آئی پھر میں نے دستک بھی در پہ سنی تھی اور اپنے ہاتھوں سے کھولا تھا در کو مگر پھر بھی ایسا ہی کیوں لگ رہا ہے کہ کوئی حسیں خواب دیکھا ہے میں نے کئی چٹکیاں لی ہیں اپنے بدن پر یہی دیکھنے کو کہ تم آ گئے ہو

مزید پڑھیے

لمحۂ دلکش

ساتھ خوشبو کے روشنی سمٹی چودھویں شب کی چاندنی سمٹی عکس میرا ہے تیری نظروں میں ایک نقطے پہ زندگی سمٹی تو نے بانہوں میں بھر لیا ایسے بیچ شاخوں کے اک کلی سمٹی اک کرامت سے دل کی دھڑکن میں اک صباؔ خیز دل کشی سمٹی

مزید پڑھیے

کوئی خوشبو نہ پھول ہوں میں تو

کوئی خوشبو نہ پھول ہوں میں تو سر سے پا تک ببول ہوں میں تو تیری درگاہ سے گلہ کیسا خود کو بھی کب قبول ہوں میں تو چاندنی مجھ کو سجدے کرتی ہے تیرے قدموں کی دھول ہوں میں تو جانے مجھ سے بچھڑ گیا ہے کون ہر جنم میں ملول ہوں میں تو طفل دل کی دعا لکھے جس کو اس غزل کا سکول ہوں میں تو کیوں ...

مزید پڑھیے

سینے پر رکھ ہجرت کا پتھر چپ چاپ

سینے پر رکھ ہجرت کا پتھر چپ چاپ گھر میں رہ اور چھوڑ دے اپنا گھر چپ چاپ چیخ چیخ کر موجیں مجھے بلاتی تھیں میں ڈوبا تو بیٹھ گیا ساگر چپ چاپ میں صحرا کے بند مکاں میں رہتا ہوں خوشبو کہاں سے آتی ہے اندر چپ چاپ گورا چٹا روپ وہ کالا جادو تھا مجھ پر پھونک کے بھاگ گیا منتر چپ چاپ میں نے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1997 سے 6203