قومی زبان

مری آنکھوں سے ہجرت کا وہ منظر کیوں نہیں جاتا

مری آنکھوں سے ہجرت کا وہ منظر کیوں نہیں جاتا بچھڑ کر بھی بچھڑ جانے کا یہ ڈر کیوں نہیں جاتا اگر یہ زخم بھرنا ہے تو پھر بھر کیوں نہیں جاتا اگر یہ جان لیوا ہے تو میں مر کیوں نہیں جاتا اگر تو دوست ہے تو پھر یہ خنجر کیوں ہے ہاتھوں میں اگر دشمن ہے تو آخر مرا سر کیوں نہیں جاتا بتاؤں کس ...

مزید پڑھیے

غیروں کے جب بھی لطف و کرم یاد آ گئے

غیروں کے جب بھی لطف و کرم یاد آ گئے اپنوں نے جو کئے تھے ستم یاد آ گئے عہد وفا کسی نے کیا جب کسی کے ساتھ ہم کو تمہارے قول و قسم یاد آ گئے رہ رہ کے آ رہی ہیں یہ کیوں آج ہچکیاں کس کو پرائے دیس میں ہم یاد آ گئے پھر دل اداس اداس ہے ماضی کی یاد سے جو غم بھلا چکے تھے وہ غم یاد آ گئے بادل جو ...

مزید پڑھیے

موت کی سن کے خبر پیار جتانے آئے

موت کی سن کے خبر پیار جتانے آئے روٹھنے دنیا سے جو ہم یار منانے آئے اچھے دن آئے تو میں نے یہ تماشہ دیکھا میرے دشمن بھی گلے مجھ کو لگانے آئے آج مل کر مرے دشمن کا پتہ پوچھتے ہیں مجھ سے ملنے وہ نہ ملنے کے بہانے آئے درد و غم اور اداسی کے سوا کون آتا جن کو بھیجا تھا مرے گھر میں خدا نے ...

مزید پڑھیے

دونوں عالم سے وہ بیگانہ نظر آتا ہے

دونوں عالم سے وہ بیگانہ نظر آتا ہے جو ترے عشق میں دیوانہ نظر آتا ہے عشق بت کعبۂ دل میں ہے خدایا جب سے تیرا گھر بھی مجھے بت خانہ نظر آتا ہے شعلۂ عشق میں دیکھے کوئی جلنا دل کا شمع کے بھیس میں پروانہ نظر آتا ہے مصر کا چاند بھی شیدا ہے ازل سے ان کا حسن کا حسن بھی دیوانہ نظر آتا ...

مزید پڑھیے

جان جب تک فدا نہیں ہوتی

جان جب تک فدا نہیں ہوتی پوری رسم وفا نہیں ہوتی شیشہ ٹوٹے تو ہوتی ہے آواز دل جو ٹوٹے صدا نہیں ہوتی بندہ پرور حجاب لازم ہے ہر نظر پارسا نہیں ہوتی بے وفا سے نہ رکھ وفا کی آس بے وفا سے وفا نہیں ہوتی جب سے اس بت پہ آ گیا ہے دل ہم سے یاد خدا نہیں ہوتی عاشقی کی نماز اے زاہد عاشقوں سے ...

مزید پڑھیے

وقت جب سازگار ہوتا ہے

وقت جب سازگار ہوتا ہے سچ ہے دشمن بھی یار ہوتا ہے بانٹ لے غم جو غم کے ماروں کا وہ بڑا غم گسار ہوتا ہے لوگ اس کو بھی کاٹ دیتے ہیں پیڑ جو سایہ دار ہوتا ہے جس کا کوئی نہیں زمانے میں اس کا پروردگار ہوتا ہے جس کے آغاز کا ہو نیک انجام کام وہ شاندار ہوتا ہے آپ گلشن میں جب نہیں ہوتے گل ...

مزید پڑھیے

غم جاناں سے دل مانوس جب سے ہو گیا مجھ کو (ردیف .. ی)

غم جاناں سے دل مانوس جب سے ہو گیا مجھ کو ہنسی اچھی نہیں لگتی خوشی اچھی نہیں لگتی یقیناً ظلم کی ہر بات سن کر کہنے والے سے کہے گا یہ ہر اچھا آدمی اچھی نہیں لگتی گلی تیری بری لگتی نہیں تھی جان جاں لیکن نہیں ہے جب سے تو تیری گلی اچھی نہیں لگتی خوشی سے موت آئے اب مجھے مرنا گوارا ...

مزید پڑھیے

آگ بھی دل میں لگی ہے اور اشک غم بھی ہے

آگ بھی دل میں لگی ہے اور اشک غم بھی ہے عشق کہتے ہیں جسے شعلہ بھی ہے شبنم بھی ہے وقت آخر چارہ گر جتنی خوشی ہے غم بھی ہے یار کی صورت بھی ہے آنکھوں میں میرا دم بھی ہے باعث تکلیف بھی ہے باعث آرام بھی یاد جاناں زخم بھی ہے زخم کا مرہم بھی ہے پھر خطا جنت میں ہوگی باوجود احتیاط صرف عادت ...

مزید پڑھیے

نہ تو میں حور کا مفتوں نہ پری کا عاشق

نہ تو میں حور کا مفتوں نہ پری کا عاشق خاک کے پتلے کا ہے خاک کا پتلا عاشق سخت جانی سے فقط میں ہی رہا ہوں زندہ مر گئے ورنہ غم ہجر سے کیا کیا عاشق سرو و قمری گل و بلبل ہیں اسی کے جلوے آپ معشوق ہے وہ آپ ہے اپنا عاشق عشق کامل میں تو حاجت عمل حب کی نہیں قیس معشوق بنا ہو گئی لیلا ...

مزید پڑھیے

ہم نے پھولوں کو جو دیکھا لب و رخسار کے بعد

ہم نے پھولوں کو جو دیکھا لب و رخسار کے بعد پھول دیکھے نہ گئے حسن رخ یار کے بعد کام نظروں سے لیا ابروئے خم دار کے بعد تیر مارے مجھے اس شوخ نے تلوار کے بعد جس پہ ہو جائیں فدا کوئی بھی ایسا نہ ملا سیکڑوں دیکھے حسیں آپ کے دیدار کے بعد دل ربائی کی ادا یوں نہ کسی نے پائی میرے سرکار سے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1955 سے 6203