قومی زبان

پھول کھلتے ہیں تالاب میں تارا ہوتا

پھول کھلتے ہیں تالاب میں تارا ہوتا کوئی منظر تو مری آنکھ میں پیارا ہوتا ہم پلٹ آئے مسافت کو مکمل کر کے اور بھی چلتے اگر ساتھ تمہارا ہوتا ہم محبت کو سمندر کی طرح جانتے ہیں کود ہی جاتے اگر کوئی کنارہ ہوتا ایک ناکام محبت ہی ہمیں کافی ہے ہم دوبارہ بھی اگر کرتے خسارہ ہوتا کتنی ...

مزید پڑھیے

اس لمحۂ ویران میں چپ چاند نظر چپ

اس لمحۂ ویران میں چپ چاند نظر چپ اک رات کی حیرت میں گرفتار نگر چپ کس قتل میں مطلوب ہوئے شہر کو ہم لوگ کیوں کرنے لگے اپنی گزر اور بسر چپ کچھ اور ابھی بول ابھی اور بھی کچھ کہہ کیوں لب پہ وہی مہر صفت بار دگر چپ میں ساحل دریا سے کھڑی دیکھ رہی ہوں ساکن ہے ہر اک لہر تو ہر ایک بھنور ...

مزید پڑھیے

تعاقب

رات شور رہتا ہے مختلف کتابوں میں انگنت حوالوں سے جاگتے سوالوں کا بوجھ دل پہ رہتا ہے ڈایری کے سینے سے زندگی کے پوشیدہ راز راز سطروں کا رات شور کرتی ہے دیکھ دیکھ کر چہرہ ذہن کے دریچے سے جھانکتے سوالوں کا

مزید پڑھیے

بھلا کہہ دیا یا برا کہہ دیا

بھلا کہہ دیا یا برا کہہ دیا جسے جو بھی اچھا لگا کہہ دیا اسی بات پر وہ بگڑنے لگے کہ ہم نے انہیں چاند سا کہہ دیا مری آنکھ کچھ ایسی بھرما گئی دھوئیں کو بھی میں نے گھٹا کہہ دیا خدا ہی سمجھنے لگے خود کو تم کسی نے جو تم کو خدا کہہ دیا جسے سن کے آپ اتنے ناخوش ہوئے وہ ہم بھی سنیں ہم نے ...

مزید پڑھیے

دیکھے ذرا کوئی کہ ہوں کیسا ملنگ میں

دیکھے ذرا کوئی کہ ہوں کیسا ملنگ میں برسات میں چلا ہوں اڑانے پتنگ میں حیران آپ ہی نہیں ہیں دیکھ کر مجھے اپنا مزاج دیکھ کے خود بھی ہوں دنگ میں کیا پوچھتے ہیں آپ مرے دل کی کیفیت دن رات اپنے آپ سے لڑتا ہوں جنگ میں میری تمام عمر تو مستی میں کٹ گئی پیری میں خاک سیکھوں گا جینے کا ڈھنگ ...

مزید پڑھیے

سب کی آنکھیں تو کھلی ہیں دیکھتا کوئی نہیں

سب کی آنکھیں تو کھلی ہیں دیکھتا کوئی نہیں سانس سب کی چل رہی ہے جی رہا کوئی نہیں میں سسکنے کی صدائیں سن رہا ہوں بار بار آپ کہتے ہیں کہ گھر میں دوسرا کوئی نہیں زندگانی نے لیے گو امتحاں در امتحاں زندگانی سے مجھے پھر بھی گلہ کوئی نہیں کوئی تو آخر چلاتا ہے نظام دو جہاں کیسے ممکن ہے ...

مزید پڑھیے

میرے خط کا جواب آیا تھا

میرے خط کا جواب آیا تھا خط نہ لکھا کرو یہ لکھا تھا میں زباں سے تو کہہ نہیں سکتا جو نظارہ نظر نے دیکھا تھا وقت مشکل وہ ساتھ چھوڑ گیا جس پہ مجھ کو بڑا بھروسا تھا اپنے بیگانے ہوتے جاتے تھے بس اسی بات کا اچنبھا تھا قتل کرتا تھا بے گناہوں کا سب کی نظروں میں جو فرشتہ تھا جس میں ...

مزید پڑھیے

ایسی نگاہ لطف و کرم مجھ پہ کر کہ بس

ایسی نگاہ لطف و کرم مجھ پہ کر کہ بس آنکھوں کی مے سے جام طلب میرا بھر کہ بس میں نے بہت تلاش کیا آپ کو مگر آخر میں آ کے بیٹھ گیا اپنے گھر کہ بس مٹتی ہوئیں تمام یہ عمدہ روایتیں نادم ہوا ہوں دیکھ کے میں اس قدر کہ بس گھر سے نکل کے پھر نہ کبھی آؤں گھر کو میں آ جائے راس اتنا یہ ذوق سفر کہ ...

مزید پڑھیے

زخم دل میں دکھاتے دکھاتے تھکا

زخم دل میں دکھاتے دکھاتے تھکا درد اپنا سناتے سناتے تھکا دی توجہ کسی نے نہ میری طرف میں توجہ دلاتے دلاتے تھکا زخم بھرنے میں آیا نہیں آج تک وقت مرہم لگاتے لگاتے تھکا آپ آئے نہ آنے کا وعدہ کیا آپ کو میں بلاتے بلاتے تھکا تیز جھونکے ہوا کے بجھاتے گئے میں تو شمعیں جلاتے جلاتے ...

مزید پڑھیے

مانگ لینا صلہ تو جائز ہے

مانگ لینا صلہ تو جائز ہے مل گیا نہ ملا تو جائز ہے دوستوں سے شکایتیں کیسی دوستوں سے گلہ تو جائز ہے ہم سے ملنا اگر نہیں ممکن بات کا سلسلہ تو جائز ہے اس کو اثبات مانا جائے گا بھول کر سر ہلا تو جائز ہے کب ہوا کا گزر ہوا دل سے پھول پھر بھی کھلا تو جائز ہے

مزید پڑھیے
صفحہ 1692 سے 6203