قومی زبان

تمہیں ایسا بے رحم جانا نہ تھا

تمہیں ایسا بے رحم جانا نہ تھا غرض کیا کہیں دل لگانا نہ تھا اگر اس گلی سے نکلتے تو پھر دو عالم میں اپنا ٹھکانا نہ تھا لیا امتحان وفا ہی میں جی ہمیں یاں تلک آزمانا نہ تھا وہ تھا کون سا تیرا تیر ستم کہ میں آہ اس کا نشانا نہ تھا کیا کس کی آنکھوں نے راسخؔ پہ سحر وہ آگے تو ایسا دوانا ...

مزید پڑھیے

دوست کے شہر میں جب میں پہنچا شہر کا منظر اچھا تھا

دوست کے شہر میں جب میں پہنچا شہر کا منظر اچھا تھا لعل و گہر سے بھی اس کی دہلیز کا پتھر اچھا تھا بارش دھوپ کی بات جدا تھی لا محدود مسافت میں ننگے سر پر جیسا بھی تھا گنبد بے در اچھا تھا کس لہجے کن لفظوں میں شہکار ازل کی بات کروں دنیا بھر کے فن پاروں سے خاک کا پیکر اچھا تھا چمک دمک ...

مزید پڑھیے

ننھا منا تارا

میں نے کھڑکی میں سے دیکھا اک ننھا منا تارا میں نے اس کو بلایا میں نے اس کو پکارا یوں تو چپکے چاپ کھڑا تھا لیکن مجھ کو دیکھ رہا تھا شاید وہ بھی سوچ رہا تھا میرے دل میں سمائے گا پھر وہ جگنو بن کے چمکا اور آکاش میں ایسے لپکا جیسے پاؤں پاؤں چل کے میری گود میں آئے گا میں نے اس کو پکارا ...

مزید پڑھیے

گر ایسا ہو جائے

چڑیا چرخا کاتے چوہا موتی ٹانکے بلی بین بجائے کوا گانا گائے مرغی لکھے گیت ہو کچھوے کی جیت تتلی پڑھے کتاب مچھلی کھائے کباب کتا بولے میاؤں میں چوہوں کو کھاؤں شیر کبھی شرمائے مکھی روز نہائے املا لکھے بندر پڑھنے جائے کبوتر گر ایسا ہو جائے بڑا مزا پھر آئے

مزید پڑھیے

سچے دوست

دھیان ذرا رکھنا کہیں یہ ہاتھ نہ چھوٹیں دیکھنا سچی دوستیوں کے ساتھ نہ چھوٹیں ہاتھ سے ہاتھ ملیں تو دنیا اجلی کر دیں ہاتھ سے ہاتھ ملیں دعائیں سچی کر دیں ہاتھ سے ہاتھ ملیں دلوں میں روشنی بھر دیں دھیان ذرا رکھنا سچے دوست اندھیری رات میں روشن تارے سچے دوست پڑے مشکل تو بنیں سہارے کیسے ...

مزید پڑھیے

تتلی کی بستی

تتلی کے پیچھے پیچھے تتلی کے پیچھے پیچھے ہم بھی دوڑے جائیں گے جا کے دیکھیں گے یہ رہتی ہے کہاں تتلی آگے آگے جائے ٹولی ہماری دوڑ لگائے پھاند گئے جو راہ میں آئے سارے گملوں کو پھوڑا سارے پودوں کو توڑا ہم بھی باز نہ آئیں گے چلے جائیں گے یہ جائے گی جہاں تتلی کے پیچھے پیچھے رنگ برنگی ننھی ...

مزید پڑھیے

خالد کی سالگرہ

سارا کمرا سجا ہوا تھا بیچ میں تھا اک کیک دھرا پورے گھر میں شور مچا تھا خالد کی تھی سال گرہ پہلا مہماں ساتھ میں لایا غبارہ اک گیس بھرا دوسرے نے بھی آ کے تھمایا غبارہ اک گیس بھرا تیسرے مہماں نے پکڑایا غبارہ اک گیس بھرا چوتھا مہماں لے کر آیا غبارہ اک گیس بھرا پانچویں نے بھی اسے دیا ...

مزید پڑھیے

بادل دوست ہمارے

بادل دوست ہمارے بادل دوست ہمارے گھر گھر آئیں مینہ برسائیں چاندی برسے آنگن آنگن دوارے دوارے بادل دوست ہمارے بادل دوست ہمارے سوکھی دھرتی جل تھل کر دیں کھیتوں کو امرت سے بھر دیں برسیں رس کے دھارے بادل دوست ہمارے اڑتے آئیں نیل گگن میں باغوں میں کھیتوں میں چمن میں جیسے چلیں ...

مزید پڑھیے

سب نعمت ہیں

سورج بادل تارے دھوپ اور سائے سب نعمت ہیں کون انہیں جھٹلائے آسمان میں چندا چمکے بیچ سمندر کشتی تیرے جس کی تہہ میں موتی مونگے پھول ہیں اتنے سارے شاخ بوجھ سے جھک جھک جائے کون انہیں جھٹلائے پانی جھرنے جھیلیں نہریں میٹھے میوے اور کھجوریں سچے موتی جیسے حوریں دریا بہتے بہتے دوسرے ...

مزید پڑھیے

موجوں نے ہاتھ دے کے ابھارا کبھی کبھی

موجوں نے ہاتھ دے کے ابھارا کبھی کبھی پایا ہے ڈوب کر بھی کنارا کبھی کبھی کرتی ہے تیغ یار اشارہ کبھی کبھی ہوتا ہے امتحان ہمارا کبھی کبھی چمکا ہے عشق کا بھی ستارہ کبھی کبھی مانگا ہے حسن نے بھی سہارا کبھی کبھی طالب کی شکل میں ملی مطلوب کی جھلک دیکھا ہے ہم نے یہ بھی نظارہ کبھی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1618 سے 6203