بادل دوست ہمارے

بادل دوست ہمارے
بادل دوست ہمارے
گھر گھر آئیں مینہ برسائیں
چاندی برسے آنگن آنگن دوارے دوارے
بادل دوست ہمارے
بادل دوست ہمارے
سوکھی دھرتی جل تھل کر دیں
کھیتوں کو امرت سے بھر دیں
برسیں رس کے دھارے
بادل دوست ہمارے
اڑتے آئیں نیل گگن میں
باغوں میں کھیتوں میں چمن میں
جیسے چلیں فوارے
بادل دوست ہمارے
بھر بھر آنچل پانی لایا
جب بھی پیاسے دل نے بلایا
آ جا رہے آ جا رے
بادل دوست ہمارے
یہ دنیا کی پیاس بجھائیں
کاش یہ بادل آج بجھائیں
نفرت کے انگارے
بادل دوست ہمارے
کتنے ہی کالے بادل ہوں
آس بندھی ہے چمکے ہیں چاندی سے کنارے
آس بندھاتا جا رے
بادل دوست ہمارے