تتلی کی بستی

تتلی کے پیچھے پیچھے
تتلی کے پیچھے پیچھے
ہم بھی دوڑے جائیں گے
جا کے دیکھیں گے یہ رہتی ہے کہاں
تتلی آگے آگے جائے
ٹولی ہماری دوڑ لگائے
پھاند گئے جو راہ میں آئے
سارے گملوں کو پھوڑا
سارے پودوں کو توڑا
ہم بھی باز نہ آئیں گے
چلے جائیں گے یہ جائے گی جہاں
تتلی کے پیچھے پیچھے
رنگ برنگی ننھی تتلی
اڑتے اڑتے باغ سے نکلی
پربت پربت وادی وادی
کرنوں کی بستی میں پہنچی
خوشبو کی نگری میں پہنچی
دیکھ کے دنگ رہ جائیں گے
ایسا دیس ہم نے دیکھا تھا کہاں
تتلی کے پیچھے پیچھے
اس میں پیار ہی پیار بھرا تھا
پیار کا سورج ابھر رہا تھا
رنگ پروں کا نکھر رہا تھا
سارے تھے دکھ سکھ کے ساتھی
دل میں الفت اور وفا تھی
اب ہم واپس جائیں گے
اور بسائیں گے اک ایسا ہی جہاں
تتلی کے پیچھے پیچھے