قومی زبان

ایسے جی کر بھی کیا کرے کوئی

ایسے جی کر بھی کیا کرے کوئی موت دے دے خدا کرے کوئی کون جانے مجھے ہوا کیا ہے کس مرض کی دوا کرے کوئی مجھے توفیق غم نہیں نہ سہی غم کو بے انتہا کرے کوئی آج عالم عجیب ہے دل کا میرے حق میں دعا کرے کوئی ہم وفاؤں سے باز آ جائیں ہم پہ اتنی جفا کرے کوئی اب تو ہر دم یہ چاہتا ہوں میں ذکر ان ...

مزید پڑھیے

کیوں ترے ساتھ رہیں عمر بسر ہونے تک

کیوں ترے ساتھ رہیں عمر بسر ہونے تک ہم نہ دیکھیں گے عمارت کو کھنڈر ہونے تک تم تو دروازہ کھلا دیکھ کے در آئے ہو تم نے دیکھا نہیں دیوار کو در ہونے تک چپ رہیں آہ بھریں چیخ اٹھیں یا مر جائیں کیا کریں بے خبرو تم کو خبر ہونے تک ہم پہ کر دھیان ارے چاند کو تکنے والے چاند کے پاس تو مہلت ہے ...

مزید پڑھیے

بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں

بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہو تم نے بھی یاد آنا ہے آنا تو ہے نہیں عہد وفا سے کس لیے خائف ہو میری جان کر لو کہ تم نے عہد نبھانا تو ہے نہیں وہ جو ہمیں عزیز ہے کیسا ہے کون ہے کیوں پوچھتے ہو ہم نے بتانا تو ...

مزید پڑھیے

یہی دعا ہے یہی ہے سلام عشق بخیر

یہی دعا ہے یہی ہے سلام عشق بخیر مرے سبھی رفقائے کرام عشق بخیر دیار ہجر کی سونی اداس گلیوں میں پکارتا ہے کوئی صبح و شام عشق بخیر میں کر رہا تھا دعا کی گزارشیں اس سے سو کہہ گئی ہے اداسی کی شام عشق بخیر بڑے عجیب ہیں شہر جنوں کے باشندے ہمیشہ کہتے ہیں بعد از سلام عشق بخیر یہ رہ ضرور ...

مزید پڑھیے

خاک اڑتی ہے رات بھر مجھ میں

خاک اڑتی ہے رات بھر مجھ میں کون پھرتا ہے در بدر مجھ میں مجھ کو خود میں جگہ نہیں ملتی تو ہے موجود اس قدر مجھ میں موسم گریہ ایک گزارش ہے غم کے پکنے تلک ٹھہر مجھ میں بے گھری اب مرا مقدر ہے عشق نے کر لیا ہے گھر مجھ میں آپ کا دھیان خون کے مانند دوڑتا ہے ادھر ادھر مجھ میں حوصلہ ہو تو ...

مزید پڑھیے

مجھے غرض ہے ستارے نہ ماہتاب کے ساتھ

مجھے غرض ہے ستارے نہ ماہتاب کے ساتھ چمک رہا ہے یہ دل پوری آب و تاب کے ساتھ نپی تلی سی محبت لگا بندھا سا کرم نبھا رہے ہو تعلق بڑے حساب کے ساتھ میں اس لیے نہیں تھکتا ترے تعاقب سے مجھے یقیں ہے کہ پانی بھی ہے سراب کے ساتھ سوال وصل پہ انکار کرنے والے سن سوال ختم نہیں ہوگا اس جواب کے ...

مزید پڑھیے

دریاؤں میں رہتے ہوئے پیاسا تو نہیں ہوں

دریاؤں میں رہتے ہوئے پیاسا تو نہیں ہوں پیاسا جو ہے مدت سے وہ صحرا تو نہیں ہوں کیا جانئے دنیا میں تری ہوں کہ نہیں بھی رہتے ہوئے موجود میں کھویا تو نہیں ہوں وہ ساتھ مرے چاند ستارا ہے فلک ہر اے دوست شب ہجر میں تنہا تو نہیں ہوں تم وہم و گماں جان کے انجان نہ ہونا اک ٹھوس حقیقت ہوں ...

مزید پڑھیے

نہیں ساقی کا ساغر کا قمر کا

نہیں ساقی کا ساغر کا قمر کا سہارا چاہیے تیری نظر کا مسافر کیوں نہ رستہ بھول جائیں اشارہ مل گیا شمس و قمر کا کبھی پرواز پر تھا زعم ہم کو بھروسا اب نہیں ہے بال و پر کا مجھے تو چاک کی گردش نے ڈھالا ہوا ہے نام سارا کوزہ گر کا بیاں کب روشنی میں کر سکوں گی جو قصہ مختصر ہے رات بھر کا

مزید پڑھیے

مکاں سے دور کہیں لا مکاں میں رہتی ہوں

مکاں سے دور کہیں لا مکاں میں رہتی ہوں زمیں پہ ہوتے ہوئے آسماں میں رہتی ہوں ہے جس کے ہاتھ میں یہ باگ ڈور عالم کی بہت سکون سے اس کی اماں میں رہتی ہوں خبر جو لینے چلے ہو یہ حالت دل ہے مجھے خبر ہی کہاں کس جہاں میں رہتی ہوں ورق ورق پہ ہیں پھیلے حروف نا بینا محبتوں کی ہر اک داستاں میں ...

مزید پڑھیے

محبت

محبت کورے کاغذ پر کبھی لکھی نہیں جاتی کہ مٹ جانے کا خطرہ ہے محبت صاف پتھر پر کبھی کندہ نہیں کرتے کہ پتھر ٹوٹ سکتا ہے محبت دل کے آئینے میں ہی تحریر ہوتی ہے اگر دل ٹوٹ بھی جائے محبت کرچیاں بن کر سدا سینے میں رہتی ہے ہمیشہ زندہ رہتی ہے

مزید پڑھیے
صفحہ 1566 سے 6203