محبت

محبت کورے کاغذ پر کبھی لکھی نہیں جاتی
کہ مٹ جانے کا خطرہ ہے
محبت صاف پتھر پر کبھی کندہ نہیں کرتے
کہ پتھر ٹوٹ سکتا ہے
محبت دل کے آئینے میں ہی تحریر ہوتی ہے
اگر دل ٹوٹ بھی جائے
محبت کرچیاں بن کر سدا سینے میں رہتی ہے
ہمیشہ زندہ رہتی ہے