قومی زبان

راکھ

سوچ رہی ہوں ارمانوں کے پنجرے سے پنچھی کو آزاد کروں میں دل کے بہلانے کو میں نے گھر کے گل دانوں میں کب سے مردہ خواب سجا رکھے ہیں کمرے کو کچھ صاف کروں میں صندل کی لکڑی کے نیچے دھیرے دھیرے چلاتی اک آس رکھی ہے اک کونے میں جیتی مرتی خواہش کی ایک سانس پڑی ہے جانے کتنے برسوں کی آتش دان میں ...

مزید پڑھیے

زرد جھیل

دیکھو اس کا جھیل سا مکھڑا جیسے خواب خیال کیسا ہے آواز کا جادو جیسے میگھ ملہار زلفیں ہیں کہ ہولے سے چھو لے کوئی پروائی اس کا ہنسنا ایسے جیسے پائل کی جھنکار رنگت ایسی دور پہاڑوں پر ڈھلتی سی شام دیکھو اس کی آنکھیں دیکھو جیسے دیپ جلیں دیکھو اس کے ہاتھ کی ریکھاؤں کی سندرتا لیکن ...

مزید پڑھیے

دل مضطرب

اے دل مضطرب اے مرے بے وفا اے مرے بے رحم اب ٹھہر جا ذرا جان من باز آ باز آ چاہے جانے کی خواہش میں مارا گیا ان سرابوں کے پیچھے تو گھائل ہوا میرے مژگاں پہ تارے ہیں بکھرے ہوئے کون دیکھے انہیں ہیں دیا سی ان آنکھوں میں پل پل جو پروانے مچلے ہوئے یہ تو جل جائیں گے خاک ہو جائیں گے چاہے جانے ...

مزید پڑھیے

مال و متاع کوچہ و بازار بک گئے

مال و متاع کوچہ و بازار بک گئے عہد ہوس میں سب در و دیوار بک گئے قصر شہی میں جبہ و دستار بک گئے نیلام گھر میں قافلہ سالار بک گئے جنس وفا کے چاؤ میں آئے تھے صبح دم بولی لگی تو خود بھی خریدار بک گئے شب بھر رہی فضا میں وفاداریوں کی گونج سورج چڑھا تو سارے وفادار بک گئے وہ زور تھا ...

مزید پڑھیے

ہے ترا انتظار گلشن میں

ہے ترا انتظار گلشن میں رو رہی ہے بہار گلشن میں آج پھر دامن امید مرا ہو گیا تار تار گلشن میں پتیاں کب بکھیر دیں جھونکے کس کو ہے اعتبار گلشن میں کس قدر سخت جان تھا انجمؔ جو رہا سوگوار گلشن میں

مزید پڑھیے

چیونٹی بھر آٹا

ہم کس دکھ سے اپنے مکان فروخت کرتے ہیں اور بھوک کے لئے چیونٹی بھر آٹا خریدتے ہیں ہمیں بند کمروں میں کیوں پرو دیا گیا ہے ایک دن کی عمر والے تو ابھی دروازہ تاک رہے ہیں چال لہو کی بوند بوند مانگ رہی ہے کسی کو چرانا ہو تو سب سے پہلے اس کے قدم چراؤ تم چیتھڑے پر بیٹھے زبان پہ پھول ہو اور ...

مزید پڑھیے

اے میرے سر سبز خدا

بین کرنے والوں نے مجھے ادھ کھلے ہاتھ سے قبول کیا انسان کے دو جنم ہیں پھر شام کا مقصد کیا ہے میں اپنی نگرانی میں رہی اور کم ہوتی چلی گئی کتوں نے جب چاند دیکھا اپنی پوشاک بھول گئے میں ثابت قدم ہی ٹوٹی تھی اب تیرے بوجھ سے دھنس رہی ہوں تنہائی مجھے شکار کر رہی ہے اے میرے سر سبز خدا خزاں ...

مزید پڑھیے

خوشبو کی قندیل جلائی اور سجائی شام

خوشبو کی قندیل جلائی اور سجائی شام شب نے دھیرے سے دستک دی اور بجھائی شام تیرے خیال سے خود کو سوچا جگ مگ دیپ جلے تیری آنکھ سے خود کو دیکھا اور مسکائی شام تیرے دھیان کا کنگن چھنکا ڈھیروں ساز بجے تیری یاد کا کاجل پہنا اور شرمائی شام بانہیں تن کا ہار ہوئیں سب لمحے بنے گلاب بلبل نے ...

مزید پڑھیے

اے مسیحا مرے کیسی یہ مسیحائی ہے

اے مسیحا مرے کیسی یہ مسیحائی ہے اتنی قربت میں بھی اک ہجر ہے تنہائی ہے مجھ کو آباد کرو مجھ میں کوئی رنگ بھرو دل مضطر بھی بہاروں کا تمنائی ہے اس نے جاتے ہوئے دیکھا نہ پلٹ کر تجھ کو تو ہے دیوانی کہ جیون ہی لٹا آئی ہے سر فہرست ہوں اغیار کی فہرست میں میں اور کہنے کو مری تجھ سے ...

مزید پڑھیے

حذر کی آخری حد کا عذاب ہونا پڑا

حذر کی آخری حد کا عذاب ہونا پڑا ہمیں بھی مصلحتاً بازیاب ہونا پڑا ترے حواس پہ طاری تھا اب بچھڑ جانا میں ہوش میں تھی مگر نیم خواب ہونا پڑا ہمیں کوئی تو سنے ایک آرزو میں فقط کسی کے ہاتھ میں کھیلے رباب ہونا پڑا تری کتاب کا ہر لفظ جس کا چہرہ تھا یہ کیا ستم کہ اسے صرف باب ہونا پڑا تو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1175 سے 6203