قومی زبان

شام کی دعا

شام ہوئی اور سورج ڈوبا رات نے اپنا خیمہ ڈالا دھوپ کہاں اب ہے اندھیارا سماں ہے ٹھنڈا پیارا پیارا دن بھر خوب پڑھے اور کھیلے دیکھے اس دنیا کے میلے یاد کرو سب دن کی باتیں کیا کیا کام کیے تھے دن میں کس کو مارا کس کو لوٹا لڑنے میں کس کا سر پھوٹا کام کیا ہے نیک بھی کوئی تم نے دعا لی ایک ...

مزید پڑھیے

اب کے عجب سفر پہ نکلنا پڑا مجھے

اب کے عجب سفر پہ نکلنا پڑا مجھے راہیں کسی کے نام تھیں چلنا پڑا مجھے تاریک شب نے سارے ستارے بجھا دیے میں صبح کا چراغ تھا جلنا پڑا مجھے یاران دشت رونق بازار بن گئے سنسان راستوں پہ نکلنا پڑا مجھے ہر اہل انجمن کی ضرورت تھی روشنی میں شمع انجمن تھا پگھلنا پڑا مجھے ظالم بہت ہے شدت ...

مزید پڑھیے

مزدور

گرد چہرے پر پسینے میں جبیں ڈوبی ہوئی آنسوؤں میں کہنیوں تک آستیں ڈوبی ہوئی پیٹھ پر نا قابل برداشت اک بار گراں ضعف سے لرزی ہوئی سارے بدن کی جھریاں ہڈیوں میں تیز چلنے سے چٹخنے کی صدا درد میں ڈوبی ہوئی مجروح ٹخنے کی صدا پاؤں مٹی کی تہوں میں میل سے چکٹے ہوئے ایک بدبو دار میلا ...

مزید پڑھیے

گوتم بدھ

حسن جب افسردہ پھولوں کی طرح پامال تھا جب محبت کا غلط دنیا میں استعمال تھا بے خودی کے نام پر جب دور جام بادہ تھا جب تجلیٔ حقیقت سے ہر اک دل سادہ تھا زیست کا اور موت کا ادراک دنیا کو نہ تھا ظلم کا احساس جب بے باک دنیا کو نہ تھا بند آنکھیں کر کے اس دنیا کے مکروہات سے تو نے حاصل کی ضیائے ...

مزید پڑھیے

میری ہولی

کاش حاصل ہو حقیقی زندگی کا ایک دن سر خوشی کا ایک لمحہ یا خوشی کا ایک دن کر دیا ہے شورش عالم نے دیوانہ مجھے ہے بساط دہر وحشت ناک ویرانہ مجھے اک نئی دنیا کی خلقت ہے مری تخئیل میں جو معاون ہو سکے انسان کی تکمیل میں اہتمام زندگی جس میں بطور خاص ہو آسماں جس کا محبت ہو زمیں اخلاص ...

مزید پڑھیے

ماں کی لوری

اے میرے بچے اچھوں سے اچھے تو ہے پیارا آنکھوں کا تارا میرا دلارا جی کا سہارا جھولا جھلاؤں ہپا کھلاؤں مکھڑا دھلاؤں لوری سناؤں کیا تیرا مکھڑا ہے گورا گورا آ میرے راجا گودی میں آ جا سرمہ لگا کے پہناؤں کپڑے آئیں گے ابا لائیں گے چڑیا کھیلے گا ننھا بولے گی چڑیا ہے میرا بچہ میرا ...

مزید پڑھیے

سری کرشن

ہوا طلوع ستاروں کی دل کشی لے کر سرور آنکھ میں نظروں میں زندگی لے کر خودی کے ہوش اڑانے بصد نیاز آیا نئے پیالوں میں صہبائے بے خودی لے کر فضائے دہر میں گاتا پھرا وہ پریت کے گیت نشاط خیز و سکوں ریز بانسری لے کر جہان قلب سراپا گداز بن ہی گیا ہر ایک ذرہ محبت کا ساز بن ہی گیا جمال و حسن ...

مزید پڑھیے

برسات

برکھا آئی بادل آئے اوڑھے کالے کمبل آئے ٹھنڈی ٹھنڈی آئیں ہوائیں کالی کالی چھائیں گھٹائیں گرمی نے ڈیرا اٹھوایا دھوپ پہ سایہ غالب آیا پھیلا دن کے ساتھ دھندلکا بھورا بھورا ہلکا ہلکا بدلی آئی شور مچاتی بھیگے بھیگے نغمے گاتی بادل سے امرت جل برسا امرت جل کیا کومل برسا ہو گئی زندہ ...

مزید پڑھیے

ختم اس طرح نزاع حق و باطل ہو جائے

ختم اس طرح نزاع حق و باطل ہو جائے اک طرف دونوں جہاں ایک طرف دل ہو جائے دل میں وہ شورش جذبات وہ گرمی نہ رہی اب یہ شاید نگہ دوست کے قابل ہو جائے جانتا ہوں کہ وفا جی سے گزرنا ہے مگر یوں نہ دے طعن کہ جینا مجھے مشکل ہو جائے دو جہاں ترک محبت میں کئے تیرے لئے اور بیزار جو تجھ سے بھی مرا ...

مزید پڑھیے

جو عمر تیری طلب میں گنوائے جاتے ہیں

جو عمر تیری طلب میں گنوائے جاتے ہیں کچھ ایسے لوگ بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں لگاؤ ہے مری تنہائیوں سے فطرت کو تمام رات ستارے لگائے جاتے ہیں سمائی جاتی ہیں دل میں وہ کفر بار آنکھیں یہ بت کدے مرے کعبے پہ چھائے جاتے ہیں سمجھ حقیر نہ ان زندگی کے لمحوں کو ارے انہیں سے زمانے بنائے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1098 سے 6203