قومی زبان

حیات درد مسلسل بھی انتشار بھی ہے

حیات درد مسلسل بھی انتشار بھی ہے قرار ڈھونڈنے والو کہیں قرار بھی ہے شمیم گل سے سلگتا ہے دامن احساس کہ تیری نکہت پوشاک شعلہ بار بھی ہے زمانہ خود نظر آتا نہیں زمانے کو کہ دل کا آئنہ آلودۂ غبار بھی ہے زباں سے کہئے تو کیوں کہئے اس کی محفل میں وہ دل کا حال جو صورت سے آشکار بھی ہے یہ ...

مزید پڑھیے

وفا میں پیکر ایثار بننا کتنا مشکل ہے

وفا میں پیکر ایثار بننا کتنا مشکل ہے کسی کے پیار کا حق دار بننا کتنا مشکل ہے مسائل ہر قبیلے کے سمجھ لینا تو ہے آساں قبیلے کا مگر سردار بننا کتنا مشکل ہے تصادم ہے یہاں باہم مفادات خصوصی ہیں یہاں پر غیر جانب دار بننا کتنا مشکل ہے جہاں پر جبر حاکم سے سبھی کی گردنیں خم ہوں وہاں پر ...

مزید پڑھیے

صبح ازل سے شام ابد تک آنا جانا ہوتا ہے

صبح ازل سے شام ابد تک آنا جانا ہوتا ہے منزل تک جانے کا رستہ کس نے پانا ہوتا ہے میں اک عورت ہوں گھر بھر کی ذمہ داری ہے میری مردوں کو تو کام بڑے ہیں چاند پہ جانا ہوتا ہے میری باری میں ہی قسمت کیوں کرتی ہے من مانی ہونے کو تو جو ہوتا ہے ایک بہانہ ہوتا ہے لیلیٰ اور مجنوں کے قصے تیرے ...

مزید پڑھیے

سانحے لاکھ سہی ہم پہ گزرنے والے

سانحے لاکھ سہی ہم پہ گزرنے والے راستو ہم بھی نہیں ڈر کے ٹھہرنے والے مارنے والے کوئی اور سبب ڈھونڈ کہ ہم مارے جانے کے تو ڈر سے نہیں مرنے والے کتنی جلدی میں ہوا ختم ملاقات کا وقت ورنہ کیا کیا نہ سوالات تھے کرنے والے گفتگو خود سے ہوئی اپنے ہی حق میں ورنہ سچ سے اس بار تو ہم بھی تھے ...

مزید پڑھیے

میں تو نہیں ہوں ان کے جیسی یہ تو اڑنا جانے ہیں

میں تو نہیں ہوں ان کے جیسی یہ تو اڑنا جانے ہیں یہ جو سب خوش رنگ پرندے پنجرے کے دیوانے ہیں بیٹھ ذرا آرام سے دل کی ڈور مجھے سلجھانے دے الجھی الجھی دھڑکن کے کمزور سے تانے بانے ہیں اپنی خاک سے دور سہی پر سوندھی ہے ہجرت کی دھول کہنے دو کہنے والو کو دور کے ڈھول سہانے ہیں صرف گھڑی کی ...

مزید پڑھیے

پاس آنے پہ وہ انساں بھی نہیں لگتے ہیں (ردیف .. ے)

پاس آنے پہ وہ انساں بھی نہیں لگتے ہیں دور سے لوگ جو لگتے ہیں خداؤں جیسے سانحے لاکھ سہی ہم پہ گزرنے والے راستو ہم بھی نہیں ڈر کے ٹھہرنے والے مارنے والے کوئی اور سبب ڈھونڈ کہ ہم مارے جانے کے تو ڈر سے نہیں مرنے والے کتنی جلدی میں ہوا ختم ملاقات کا وقت ورنہ کیا کیا نہ سوالات تھے ...

مزید پڑھیے

ہمیشہ دور رہ کر بھی ہمیشہ پاس ہوتا ہے

ہمیشہ دور رہ کر بھی ہمیشہ پاس ہوتا ہے محبت میں کوئی اک شخص کتنا خاص ہوتا ہے کسی سے دل ہی دل میں روٹھنا پھر خود ہی من جانا گماں اس پر کہ شاید اس کو بھی احساس ہوتا ہے کسی کے ساتھ رہنا اور وہ بھی اجنبی بن کر کسی کو کیا پتا کتنا بڑا بن باس ہوتا ہے بکھرتا جاتا ہے ہر سو مہکتا مشک بو ...

مزید پڑھیے

کتاب ہجر میں اک حرف نارسا کی طرح

کتاب ہجر میں اک حرف نارسا کی طرح مجھے بھی لکھے کوئی جان فارہہ کی طرح بھلے یہ ہاتھ بندھے ہیں مگر یہ کاجل ہے سو پھیل جاتا ہے اک کاسۂ گدا کی طرح وہ مجھ سے ملتا تھا ہر بار اپنی شرطوں پر کبھی خطا کی طرح اور کبھی سزا کی طرح مجھے ستاتی رہیں تتلیاں شرارت سے گلوں کی بات وہ کرتا رہا صبا کی ...

مزید پڑھیے

پڑ گئے کیوں میرے پیچھے ہیں عجب استاد جی

پڑ گئے کیوں میرے پیچھے ہیں عجب استاد جی آ گئے تصحیح کرنے بے سبب استاد جی چاند چہرے کو گھٹا زلفوں کو کہتے ہیں مری سارے ٹھرکی عاشقوں میں ہیں غضب استاد جی مطلع سے مقطع تلک ساری غزل تھرا اٹھے آئیں جب مجھ کو سکھانے شعری ڈھب استاد جی ان کو بتلا دو جلانا پڑتا ہے خون جگر یوں ہی بن جاتے ...

مزید پڑھیے

نظم لکھنے کو استعارے بہت

نظم لکھنے کو استعارے بہت ہیں سمجھ دار کو اشارے بہت گہرے پانی میں خودکشی کیسی ڈوبنے کو یہاں کنارے بہت پھول جگنو صبا دھنک تتلی آئینے پار تھے نظارے بہت ٹھہریے آپ چل دئے ہیں کہاں ہیں سوال اور بھی ہمارے بہت ہار جائے نہ کھیل کھیل میں چاند وہ اکیلا ہے اور ستارے بہت کوئی سنتا نہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1069 سے 6203