ملکہ برطانیہ الزبیتھ دوم کی ٹائم لائن؛ پیدائش سے تاج پوشی تک کا سفر

سلطنتِ برطانیہ کی طویل عرصے تک تخت نشین رہنے والی ملکہ الزبیتھ دوم انتقال کرگئیں۔ ملکہ الزبیتھ  ستر سال تک سطلنت برطانیہ پر بے تاج "ملکہ" کی حیثیت سے براجمان رہیں۔ ستر سالہ حکمرانی؛ پندرہ وزیراعظم اور ایک ملکہ۔۔۔۔آج یاد رہے کہ شہزادہ چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ(شاہ چارلس سوم) قرار دے دیا گیا۔ ہم ان کی زندگی کا پیدائش سے موت تک ایک مختصر جائزہ (ٹائم لائن) پیش کررہے ہیں:

شاہی خاندان نے گزشتہ روز سرکاری طور پر ملکہ الزبیتھ دوم کے انتقال کا باقاعدہ اعلان کیا۔

پیدائش سے ملکہ تک کا سفر:

21 اپریل 1926ء: الزبیتھ دوم جنگ عظیم دوم کے چند سال بعد پیدا ہوئیں۔ ان کا پورا نام الزبیتھ الیگزینڈرا میری ونزر رکھا گیا۔

11 دسمبر 1936ء: وہ دس سال کی عمر میں برطانیہ کی جانشین بن گئی جب ان کے چچا ایڈرورڈ ہشتم کی سُبکدوشی کے بعد ان کے والد جارج ششم انگلستان کے بادشاہ بن گئے۔

20 نومبر 1947ء: یہ ون دن تھا جن الزبیتھ نے یونانی شہزادے لفٹیننٹ فلِپ ماؤنٹ بیٹن سے لندن میں شادی کی۔ شہزادہ فلپ کو ڈیوک آف آف ایڈنبر کا خطاب دیا گیا۔ ملکہ کی چار اولادیں تھیں؛ شہزدہ چارلس (پ 1948ٰ)، شہزادی این سنہ (1950)، شہزادہ اینڈریو (1960) اور شہزادہ ایڈورڈ (1964)

6 فروری 1952ء: شہزادی الزبیتھ اور ان کے شوہر فلپ نے اپنے علیل والد شاہ جارج ششم کی جگہ افریقہ اور ایشیا کے دورے پر تھے جب ان کو جارج ششم کے انتقال کی خبر ملی۔ اس وقت وہ کینیا میں تھیں۔ وہ ملکہ طربانیہ کی حیثیت سے لندن لَوٹیں۔

ملکہ برطانیہ کا ستر سالہ حکمرانی کا سفر

2 جون 1953: ان کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو دنیا بھر میں ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا۔ اس وقت دو کروڑ سے سے زائد افراد سے اس تقریب کو دیکھا۔

24 نومبر 1953ء: کامن ویلتھ ریاستوں میں پہلے دور پر روانہ ہوئیں۔

1970 کی دہائی:

1977ء: ملکہ نے برطانیہ پر حکمرانی کے پچیس سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی منائی گئی۔ ملکہ نے کامن ویلتھ ممالک کا دورہ کیا، وہاں ان کے اعزاز میں سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

1981ء: ملکہ الزبیتھ کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس نے لیڈی ڈیانا سے شادی کرلی۔

1982ء: چارلس اور ڈیانا کے ہاں 21 جون 1982ء کو پہلی اولاد شہزدہ ولیم کی پیدائش ہوئی۔ دو برس بعد شہدہ ہیری پیدا ہوئے۔

1986ء: الزبیتھ دوم کے دوسرے بیٹے شہزدہ اینڈریو نے سارہ فرگوسن (فرگی) سے رشتہءازدواج سے منسلک ہوئے۔ ان کو ڈیوک اور ڈچیس آف یارک کے خطاب سے نوازا گیا۔

1991: ملکہ الزبیتھ دوم نے متحدہ ہائے ریاست امریکہ کا دورہ کیا۔ وہ پہلی برطانوی شاہی حکمران تھیں جنھوں نے امریکی کانگریس سے خطاب کیا۔

1992ء: یہ سال ملکہ الزبیتھ دوم کے لیے "تکلیف دہ سال" ثابت ہوا۔ ان کے بیٹے اور بیٹی کو طلاق ہوگئی۔ شہزادہ اینڈریو اور سارہ فرگوسن کے درمیان علیحدگی ہوئی اور مارک فلپ نے شہزادی این سنہ کو طلاق دے دی۔

نومبر 1992ٰ: وینڈر کیسل میں بُری طرح آگ لگ گئی اور اس محل کو شدید نقصان پہنچا۔

دسمبر 1992: شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا میں بھی علیحدگی ہوگئی۔

مارچ 1995ء: 1947ء کے بعد پہلی بار برطانوی شاہی نمائندے کے طور پر پہلی بار ملکہ الزبیتھ دوم نے افریقی پارلیمان سے خطاب کیا۔

دسمبر 1995ء: بنکنگھم پیلس نے تصدیق کی کہ ملکہ برطانیہ نے شہزادہ چارلس کو تحریری طور پر لیڈی ڈیانا کو طلاق دینے کا کہا۔

1996ء: اگست میں شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا میں طلاق کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

1997ء : لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997ء کو ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔ لیکن اس حادثے کو قتل قرار دیا گیا۔ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کو اس پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

باقی اگلی قسط میں پڑھیے۔۔۔

ملکہ الزبیتھ دوم کا سفرِ حیات قسط دوم پڑھنے کے لیے یہاں کلِک کیجیے

متعلقہ عنوانات