پیار کا سنگم

یہ وہ گلشن ہے جس میں پھول کھلتے ہیں اہنسا کے
اسی کی گود نے پر امن انسانوں کو پالا ہے
یہ وہ دھرتی ہے جس میں ویرتا پروان چڑھتی ہے
اسی کی گود نے ویروں کو بلوانوں کو پالا ہے


اسی کی کوکھ نے پیدا کیا ہے ان جوانوں کو
جو اپنی آن اپنے بانکپن کی لاج رکھتے ہیں
وطن کی آبرو پر گر ذرا بھی آنچ آتی ہے
تو اپنی جان دے کر یہ وطن کی لاج رکھتے ہیں


یہاں کا ذرہ ذرہ چاند اور سورج سے بڑھ کر ہے
مبارک باد دو اس ماتر بھومی کے اجالوں کو
یہاں سے ایکتا کا پیار کا پیغام ملتا ہے
مبارک باد دو ان مسجدوں کو ان شوالوں کو


لگاؤ آج اپنے دیش کی مٹی کے جے کارے
لگاؤ آج اس دھرتی کی زندہ باد کے نعرے