پیار کا رنگ اور گہرا ہو گیا

پیار کا رنگ اور گہرا ہو گیا
اس کا لہجہ میرے جیسا ہو گیا


اونگھتا رہتا ہے شب بھر میرے ساتھ
کیا مرا کمرہ بھی بوڑھا ہو گیا


میں نے گھر چھوڑا تو کیا غم ساتھ تھا
گھر کا سناٹا اکیلا ہو گیا


ٹوٹتے لمحے صدا دیتے رہے
وقت جیسے گونگا بہرا ہو گیا


تھا جو زہرا عمر بھر کا رازداں
چائے کی پیالی میں اس کا ہو گیا