پر اسرار سمل بلوچ 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جانے کتنے دکھ ہیں ان چہروں کے پیچھے جن کو سکھ بانٹتے میں نے دیکھا ہے جانے کتنی خوشیوں کے ہیں رنگ ان بولتی آنکھوں میں جو ہر لمحہ خاموش رہیں جانے کیسی گدلاہٹ ہے ان روحوں میں جن کی اجلی گہرائی میں ایک زمانہ ڈوب گیا