میری نظمیں
ہم جو نا معلوم ازل اور
لامتناہی ابد کے بیچ میں ہوتے ہیں
ہم جو گزرنے والے ہیں
ہم کو باقی رہ جانے کی فکر بھی کیوں لاحق رہتی ہے
لوگ بھلا دیں گے اس ڈر سے
میری بھی کچھ نظمیں ہیں قرطاس پہ جو تحریر ہوئیں
لیکن یہ بھی جانتی ہوں میں
میری قبر کے کتبے پر بھی شاید
میرا نام نہ ہوگا