چے گویرا

اپنے قد سے بڑے بھی تو ہو سکتے ہیں
لوگ وہ جن کا ہے کردار بلند
ان کے افکار سے بھی
لوگ جو اپنی سچائی میں سچ سے زیادہ ممکن ہیں
لوگ جو اپنے ہونے سے بھی بڑھ کر
اپنے وجود کی نیک گواہی دینے والے ہیں