ملال یہ ہے مسائل کا حل بناتے ہوئے
ملال یہ ہے مسائل کا حل بناتے ہوئے گنوا کے بیٹھ گئے آج کل بناتے ہوئے گھسے پٹے ہوئے لہجوں میں کچھ نہیں رکھا نیا ہی رنگ نکالو غزل بناتے ہوئے بظاہر ایک ہی پل میں بدل گیا سب کچھ کئی زمانے لگے ایک پل بناتے ہوئے کہاں سے ڈھونڈ کے لاؤ گے اب مرے جیسا خیال کرتے مجھے بے بدل بناتے ...