مہینے کے اخیر دنوں میں
گھر میں داخل ہوتے ہی ہم خود کو آوازیں دینے لگتے ہیں اور کپڑوں سے بھرا شاپنگ بیگ پھینک دیتے ہیں بیڈ کے نیچے رکھتے ہیں اپنے جوتے صوفے پر اور الماری کے دراز سے کچے امردو نکال کر بیڈ شیٹ سے رگڑتے ہیں اور کترنے لگتے ہیں چار دن پرانے بسکٹ جب بھی نظر پڑتی ہے آئنے پہ خود کو گالیاں دیتے ...