نقشہ بدل چکا ہے سدرہ سحر عمران 07 ستمبر 2020 شیئر کریں حادثاتی موت کے بعد تمام چیخیں سہی سلامت کاغذ پہ اتار لی گئی ہیں اور چہرے مسخ کر دئیے گئے ہیں لاشوں کے لوگ اپنے اپنے لہو کی زندہ تصویریں مردہ ہاتھوں میں لئے دیواروں کو گھورتے ہیں اور گھورتے ہی چلے جاتے ہیں