میل اتارنا مشکل لگتا ہے
سارے دن کے میل کو جسم سے اتارنا مشکل لگتا ہے سر کو دن بھر کی دھول سے فارغ کرنا اور پھر گردن کے کالے دائرے کو ہلکا کرنا صابن کے بلبلوں سے پھر آہستہ آہستہ ان گولائیوں کی طرف بڑھنا جن پر میل کبھی نہیں چڑھتا ذرا سی ترچھی ایک طرف کو جھکی ہوئی سدا کی چمکی چمکائی انہیں میں اب نہیں ...