شاعری

ذرا سی دیر میں کشکول بھرنے والا تھا

ذرا سی دیر میں کشکول بھرنے والا تھا مرا خدا مجھے خوش حال کرنے والا تھا تو آ گیا ہے تو اب یاد بھی نہیں مجھ کو یہ عشق میرا برا حال کرنے والا تھا یہ ایک اور ہی افتاد پڑنے والی تھی تو دل میں رہ کے بھی دل سے اترنے والا تھا نہ جانے کون سی نیکی بچا گئی مجھ کو یقین مان میں حد سے گزرنے ...

مزید پڑھیے

سفر کے بعد بھی سفر کا اہتمام کر رہا ہوں میں

سفر کے بعد بھی سفر کا اہتمام کر رہا ہوں میں عجیب بے دلی سے ہر جگہ قیام کر رہا ہوں میں یہ بات بات پر اٹھانا ہاتھ بد دعا کے واسطے مرا یقین کر حلال کو حرام کر رہا ہوں میں یہ لوگ خواب اور پھول سے پناہ مانگنے لگے بس اتنا سوچ کر ہی بات کو تمام کر رہا ہوں میں ہر ایک لفظ پر اکھڑ رہی ہے بار ...

مزید پڑھیے

پرانے عشق کا صدمہ اٹھایا جا رہا ہے

پرانے عشق کا صدمہ اٹھایا جا رہا ہے کسی ضد میں ترا نخرہ اٹھایا جا رہا ہے جدائی میں چڑھائی جا رہی ہے سر محبت غریبی میں ترا خرچہ اٹھایا جا رہا ہے تمہیں آتا نہیں شاید تماشا دیکھنا بھی ادھر دیکھو جدھر پردہ اٹھایا جا رہا ہے کرائی جا رہی ہے دوستی ہم سے ہماری ہمارا فائدہ کتنا اٹھایا ...

مزید پڑھیے

سمجھ کے رستہ ادھر سے گزرنے والوں نے

سمجھ کے رستہ ادھر سے گزرنے والوں نے کہیں کا چھوڑا نہ دل سے اترنے والوں نے بنے بنائے ہوئے راستوں پہ چلتے ہوئے خدا بنائے خدائی سے ڈرنے والوں نے ہزار چھید کئے جھولیوں میں اپنوں کی تمہارے نام پہ خیرات کرنے والوں نے طویل عمر کی ڈھیروں دعائیں بھیجی ہیں مرے چراغ کو پانی سے بھرنے ...

مزید پڑھیے

نئے کے واسطے سارا پرانا وقت لینا ہے

نئے کے واسطے سارا پرانا وقت لینا ہے گھڑی نے ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لینا ہے ابھی سے کیوں لگا بیٹھے ہو اندازہ جنازے کا ابھی تو رونے والوں نے بہت سا وقت لینا ہے فقط سایہ نہیں ہے چاہئے باتیں بھی کرنی ہیں مسافر نے شجر کا اچھا خاصا وقت لینا ہے یوں ہی بیکار میں بیٹھے ہوئے بیکار ...

مزید پڑھیے

قبول ہوتی ہوئی بد دعا سے ڈرتے ہیں

قبول ہوتی ہوئی بد دعا سے ڈرتے ہیں وگرنہ لوگ کہاں یہ خدا سے ڈرتے ہیں چلو کہ فیصلہ آخر یہاں تمام ہوا یہ کم نصیب تری خاک پا سے ڈرتے ہیں سبھی سے کہتے ہیں بس خیر کی دعا مانگو کبھی کبھی تو ہم اتنا خدا سے ڈرتے ہیں یہی برائی ہے بجھتے ہوئے چراغوں میں یہ خشک پتوں کی صورت ہوا سے ڈرتے ...

مزید پڑھیے

دوسرا رخ نہیں جس کا اسی تصویر کا ہے

دوسرا رخ نہیں جس کا اسی تصویر کا ہے مسئلہ بھولے ہوئے خواب کی تعبیر کا ہے چند قدموں سے زیادہ نہیں چلنے پاتے جس کو دیکھو وہی قیدی کسی زنجیر کا ہے جو بھی کرنا ہے فقط دل کی تسلی کے لئے وقت تحریر کا ہے اور نہ تدبیر کا ہے تم محبت کا اسے نام بھی دے لو لیکن یہ تو قصہ کسی ہاری ہوئی تقدیر ...

مزید پڑھیے

یہ خزانے کا کوئی سانپ بنا ہوتا ہے

یہ خزانے کا کوئی سانپ بنا ہوتا ہے آدمی عشق میں دنیا سے برا ہوتا ہے کام آتا نہیں بالکل کوئی رونا دھونا جانے والا تو کہیں دور گیا ہوتا ہے جھونک کر دھول نگاہوں میں جہاں والوں کی وہ ہمیشہ کی طرح میرا ہوا ہوتا ہے لکھ دی ہوتی ہے مقدر میں بلندی جس کے صورت خاک وہ قدموں میں پڑا ہوتا ...

مزید پڑھیے

کچھ بھولنے کے جیسے علاوہ بھلا دیا

کچھ بھولنے کے جیسے علاوہ بھلا دیا آپس میں مل کے رستوں نے رستہ بھلا دیا قصہ سنایا بوڑھے نے اپنے زمانے کا قصہ سنا کے سب کو زمانہ بھلا دیا جاتے ہوئے بھی جیت لیا اس نے ہارا عشق رویا وہ اس قدر مجھے رونا بھلا دیا اتنا عجیب حسن تھا اس حسن ناز کا آنکھوں کو دیکھنے کا طریقہ بھلا دیا تب ...

مزید پڑھیے

نقطہ

کہیں سے کوئی نقطہ ایسا آ جائے جو کسی بھی لفظ پر نہ لگایا جا سکے اور وہ نقطہ علیحدہ الگ تھلگ کھڑا رہے کسی بھی گماں کے سہارے اس انتظار میں کہ کوئی ایسا لفظ آ جائے جس پر اسے لگایا جا سکے یہ بھی ہو سکتا ہے وہ نقطہ صدیوں اس لفظ کا انتظار کرتا رہے یہ بھی ہو سکتا ہے صد ہا سال گزر جانے کے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4709 سے 5858