جب جدائی کی چوکھٹ پر محبت اپنا سر پٹکنے لگے

تو کیا کرنا چاہیے
دروازے اور کھڑکیاں
بند کر دینی چاہئے
اور ایک مفرور قیدی کی طرح
فٹ پاتھوں اور گلی کوچوں میں منہ چھپائے
پھرنا چاہیے
یا دل بھلانے کے لیے
ونڈو شاپنگ کرنی چاہیے
یا پھر کسی بار میں بیٹھ کر ایک قدح
ریڈ وائن پینی چاہیے
نہیں نہیں
کسی کونے میں بیٹھ کر
اللہ کے نام کی ایک تسبیح پڑھنی شروع کر دینی چاہیے
بس محبت کے سر پٹکنے کی آواز سنائی نہیں دینی
چاہیے