کچھ بھولنے کے جیسے علاوہ بھلا دیا

کچھ بھولنے کے جیسے علاوہ بھلا دیا
آپس میں مل کے رستوں نے رستہ بھلا دیا


قصہ سنایا بوڑھے نے اپنے زمانے کا
قصہ سنا کے سب کو زمانہ بھلا دیا


جاتے ہوئے بھی جیت لیا اس نے ہارا عشق
رویا وہ اس قدر مجھے رونا بھلا دیا


اتنا عجیب حسن تھا اس حسن ناز کا
آنکھوں کو دیکھنے کا طریقہ بھلا دیا


تب سے خطا بھی لگتی نہیں ہے خطا مجھے
ڈر خوف جب سے میں نے سزا کا بھلا دیا