شاعری

خواب آنکھوں کے یہ بے جان کہاں ہوتے ہیں

خواب آنکھوں کے یہ بے جان کہاں ہوتے ہیں راستے صبر کے آسان کہاں ہوتے ہیں جو گئے آپ تو تنہائی یہاں رہنے لگی کہ نگر دل کے یہ ویران کہاں ہوتے ہیں کوئی مر جائے سسکتا رہے دم بھرتا رہے ہنسنے والے یہ پریشان کہاں ہوتے ہیں درد تو شور مچاتا ہے اکیلے من میں دل کے دالان بھی سنسان کہاں ہوتے ...

مزید پڑھیے

ایک آنسو جو مری آنکھ سے ٹپکا ہے ابھی

ایک آنسو جو مری آنکھ سے ٹپکا ہے ابھی ضبط کی انتہا دل یعنی کہ سمجھا ہے ابھی ایک ہلکی سی مہک آئی ہے مجھ تک دیکھو کون چھو کر مری دہلیز کو گزرا ہے ابھی موت کی پائے گا اک روز سزا کہہ دو اسے حق جو جینے کا یہاں مانگنے آیا ہے ابھی جو مرے دل میں دھڑکتا رہا دھڑکن بن کر سیڑھیاں دل کی مرے ...

مزید پڑھیے

کہاں سے کلیجہ یہ لائے محبت

کہاں سے کلیجہ یہ لائے محبت عبث ہے یہ لنگر اٹھائے محبت زمانے میں اس کی ضرورت ہے سب کو جہاں سے ملے کوئی لائے محبت ہے سینہ کشادہ مرے شہر کا پر ہے صد حیف جو تو نہ پائے محبت یہ ہی دہر کی ہے حقیقی کہانی کسی نے نہ پائی دوائے محبت میں تشنہ لبی کو لیے منتظر ہوں میں سن لوں خدایا صدائے ...

مزید پڑھیے

دل کا ہر ساز چھڑا ساز بجے ہیں دل میں

دل کا ہر ساز چھڑا ساز بجے ہیں دل میں تو جو آیا تو کئی پھول کھلے ہیں دل میں یہ بھی ممکن تھا کہ بچ جاتا تعلق لیکن ہم کو معلوم نہیں تھا کہ گلے ہیں دل میں روشنی خود ہی تجھے میرا پتہ دے دے گی کیونکہ یادوں کے کئی دیپ جلے ہیں دل میں یہ جو سناٹا مری روح میں اترا تھا کبھی اس نے افسانے نئے ...

مزید پڑھیے

وصل کے لمحے کہانی ہو گئے

وصل کے لمحے کہانی ہو گئے شب کے موتی صبح پانی ہو گئے رفتہ رفتہ زندگانی ہو گئے غم کے لمحے جاودانی ہو گئے دولت عہد جوانی ہو گئے چند لمحے جو کہانی ہو گئے کیسی کچھ رنگینیاں تھیں جن سے ہم محو سیر دہر فانی ہو گئے سکھ بھرے دکھ دکھ بھرے سکھ سب کے سب واقعات زندگانی ہو گئے مسکرائے آپ ...

مزید پڑھیے

کچھ تو وفور شوق میں باعث امتیاز ہو

کچھ تو وفور شوق میں باعث امتیاز ہو میری نظر کے سامنے ان کی حریم ناز ہو سوز درون و آہ دل عشق میں دونوں ایک ہیں ہم کو تو اک سرور ہے سوز ہو یا کہ ساز ہو وہ دل نظارہ کوش تیرا یہ ذوق بے خودی جلوے کی تاب ہو نہ ہو ان کی حریم ناز ہو ناز ہے شوق آفریں شوق ہے شورش دماغ حسن ہے آرزو پسند عشق ...

مزید پڑھیے

میرا دل ناشاد جو ناشاد رہے گا

میرا دل ناشاد جو ناشاد رہے گا عالم دل برباد کا برباد رہے گا تا دیر جو ہنگامۂ فریاد رہے گا شک ہے کہ کہیں عالم ایجاد رہے گا پابندئ اقدار میں آزاد رہے گا لیکن یہ ترا جور و ستم یاد رہے گا دل اپنے ہی ہاتھوں سے جو برباد رہے گا افسانۂ ناکامئ فریاد رہے گا دل سست تو لب تشنۂ فریاد رہے ...

مزید پڑھیے

اک خلش سی ہے مجھے تقدیر سے

اک خلش سی ہے مجھے تقدیر سے الاماں اس خار دامن گیر سے حسرت نظارہ کی تاثیر سے پردہ اٹھا یار کی تصویر سے شام غم کے رونے والے صبر کر صبح بھی ہوگی تری تقدیر سے ادعائے ضبط غم کرنا پڑا تنگ آ کر آہ بے تاثیر سے مجھ کو دیوانہ سمجھ لیں اہل ہوش کیوں الجھتے ہیں مری زنجیر سے دل نہیں اک آبلہ ...

مزید پڑھیے

آنکھوں میں بسے ہو تم آنکھوں میں عیاں ہو کر

آنکھوں میں بسے ہو تم آنکھوں میں عیاں ہو کر دل ہی میں نہ رہ جاؤ آنکھوں سے نہاں ہو کر ہاں لب پہ بھی آ جاؤ انداز بیاں ہو کر آنکھوں میں بھی آ جاؤ اب دل کی زباں ہو کر کھل جاؤ کبھی مجھ سے مل جاؤ کبھی مجھ کو رہتے ہو مرے دل میں الفت کا گماں ہو کر ہے شیخ کا یہ عالم اللہ رے بدمستی آنکھوں ہی ...

مزید پڑھیے

منہ بولا بول جگت کا ہے جو من میں رہے سو اپنا ہے

منہ بولا بول جگت کا ہے جو من میں رہے سو اپنا ہے یہ دل کا میٹھا میٹھا درد بھی گونگے کا سا سپنا ہے یا رخ کو ہوا کے پھیر دے تو یا رخ پہ ہوا کے بہتا چل سنسار کھپا لے اپنے میں سنسار میں ورنہ کھپنا ہے مرنا ہی نہیں یہ جینا ہے یہ پریم کی جوالا ہے جس میں چاندی کی طرح سے گلنا ہے سونے کی طرح سے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4253 سے 5858