شاعری

ایک مدت سے رخ یار نہیں دیکھا ہے

ایک مدت سے رخ یار نہیں دیکھا ہے نفرتیں دیکھیں مگر پیار نہیں دیکھا ہے درد اور غم کا جو درمان بھی لے کر آئے میں نے ایسا کوئی غم خوار نہیں دیکھا ہے نظر آتے ہیں پجاری تو بہت دولت کے کوئی الفت کا طلب گار نہیں دیکھا ہے وہ جو مزدور بناتے ہیں محل اوروں کے ان کا اپنا کوئی گھر بار نہیں ...

مزید پڑھیے

میری آنکھوں سے چھین کر نیندیں (ردیف .. ے)

میری آنکھوں سے چھین کر نیندیں اس نے دی ہے دعا سکوں کی مجھے کچھ نہیں مانگتا ہوں میں مالک کر دے نعمت عطا سکوں کی مجھے ایک مفلس کا جھونپڑا جس سے آ رہی ہے صدا سکوں کی مجھے دیکھ لے بے قراریاں میری دے مسیحا دوا سکوں کی مجھے

مزید پڑھیے

شوق کا سلسلہ بے کراں ہے

شوق کا سلسلہ بے کراں ہے زندگی کارواں کارواں ہے حاصل نرمیٔ شبنم و گل آتش غم کا سیل رواں ہے ہر نفس میں تری آہٹیں ہیں ہر نفس زندگی کا نشاں ہے اپنی ویرانیوں پر ابھی تک دل کو شادابیوں کا گماں ہے ہم نفس دل دھڑکتے ہیں جب تک کاروبار محبت جواں ہے تہمت مے کشی بھی اٹھائی تشنگی ہے کہ ...

مزید پڑھیے

ہم جسے سمجھتے تھے سعیٔ رائیگاں یارو

ہم جسے سمجھتے تھے سعیٔ رائیگاں یارو اب اسی سے ملنا ہے اپنا کچھ نشاں یارو رک سکے تو ممکن ہے نغمگی میں ڈھل جائے اٹھ رہی ہے سینوں میں شورش‌ فغاں یارو کیا خیال ہے تم کو کیا ملال ہے تم کو پوچھتا کوئی تم سے کیوں ہوں سرگراں یارو برق سے تصادم کا وقت آ ہی جائے گا ڈھونڈتے رہو گے تم برق ...

مزید پڑھیے

ابھی مکاں میں ابھی سوئے لامکاں ہوں میں

ابھی مکاں میں ابھی سوئے لامکاں ہوں میں ترے خیال تری دھن میں ہوں جہاں ہوں میں کلی کلی متبسم ہے آرزوؤں کی قدم قدم پہ محبت میں کامراں ہوں میں نوا نوا میں مری زندگی مچلتی ہے رباب حسن و محبت پہ نغمہ خواں ہوں میں مرا تجسس پیہم ہے زندگی آموز مجھے قرار نہیں ہے رواں دواں ہوں میں جہاں ...

مزید پڑھیے

پہنچ کے ہم سر منزل جنہیں بھلا نہ سکے

پہنچ کے ہم سر منزل جنہیں بھلا نہ سکے وہ ہم سفر تھے جو کچھ دور ساتھ آ نہ سکے تمام عمر پشیمانیوں میں بیت گئی بقدر شوق محبت کے ناز اٹھا نہ سکے مجھے خیال ہے ان دل گرفتہ کلیوں کا جنہیں نسیم سحر چھیڑ دے کھلا نہ سکے کچھ ایسے درد بھی ہیں زندگی کی راہوں میں جہاں حجاب تبسم بھی کام آ نہ ...

مزید پڑھیے

یہ کہاں سے موج طرب اٹھی کہ ملال دل سے نکل گئے

یہ کہاں سے موج طرب اٹھی کہ ملال دل سے نکل گئے وہی صبح و شام جو تھے گراں نفس بہار میں ڈھل گئے یہ دیار شوق ہے ہم نشیں یہاں لغزشوں میں بھی حسن ہے جو مٹے وہ اور ابھر گئے جو گرے وہ اور سنبھل گئے حسیں زندگی کی تلاش تھی ہمیں سر خوشی کی تلاش تھی ہوئے زندگی سے جو آشنا تو جراحتوں سے بہل ...

مزید پڑھیے

نہ بت کدے میں نہ کعبے میں سر جھکانے سے

نہ بت کدے میں نہ کعبے میں سر جھکانے سے سکوں ملا ہے تری انجمن میں آنے سے مرے جنوں کو محبت سے دیکھنے والے ذرا نگاہ بچائے ہوئے زمانے سے میں مسکرا تو دیا ان کی بے نیازی پر یہ کیا کہ دل پہ لگی چوٹ مسکرانے سے بہت کیا ہے حقیقت کی تلخیوں سے گریز مگر بہل نہ سکا دل کسی فسانے سے خوشا کہ ...

مزید پڑھیے

ابھی مکاں میں ابھی سوئے لامکاں ہوں میں

ابھی مکاں میں ابھی سوئے لامکاں ہوں میں ترے خیال تری دھن میں ہوں جہاں ہوں میں کلی کلی متبسم ہے آرزوؤں کی قدم قدم پہ محبت میں کامراں ہوں میں نوا نوا میں مری زندگی مچلتی ہے رباب حسن و محبت پہ نغمہ خواں ہوں میں مرا تجسس پیہم ہے زندگی آموز مجھے قرار نہیں ہے رواں دواں ہوں میں جہاں ...

مزید پڑھیے

تم ہو شاعر مری جان جیتے رہو

تم ہو شاعر مری جان جیتے رہو شعر کہتے رہو زہر پیتے رہو سینۂ چاک ہی مشعل نور ہے سینہ چاکو اسی طرح جیتے رہو رات جاگی ہوئی ہے ہوا مہرباں پھر یہ لمحے کہاں، آج پیتے رہو روک لو دل پہ سیل گران الم دوستو زندگی کے چہیتے رہو اتنی فرصت کسے ہے کہ دیکھے تمہیں چاک کر لو گریباں کہ سیتے رہو

مزید پڑھیے
صفحہ 4251 سے 5858