میری آنکھوں سے چھین کر نیندیں (ردیف .. ے)

میری آنکھوں سے چھین کر نیندیں
اس نے دی ہے دعا سکوں کی مجھے


کچھ نہیں مانگتا ہوں میں مالک
کر دے نعمت عطا سکوں کی مجھے


ایک مفلس کا جھونپڑا جس سے
آ رہی ہے صدا سکوں کی مجھے


دیکھ لے بے قراریاں میری
دے مسیحا دوا سکوں کی مجھے