شاعری

ہوا نہیں ہے ابھی منحرف زبان سے وہ

ہوا نہیں ہے ابھی منحرف زبان سے وہ ستارے توڑ کے لائے گا آسمان سے وہ نہ ہم کو پار اتارا نہ آپ ہی اترا لپٹ کے بیٹھا ہے پتوار و بادبان سے وہ ہماری خیر ہے عادی ہیں دھوپ سہنے کے ہم ہوا ہے آپ بھی محروم سائبان سے وہ تمام بزم پہ چھایا ہوا ہے سناٹا اٹھا ہے شخص کوئی اپنے درمیان سے وہ ابھی ...

مزید پڑھیے

ٹھنڈی ہے یا گرم ہوا ہے

ٹھنڈی ہے یا گرم ہوا ہے اس کو کیا اس کی پروا ہے کتنی گہری خاموشی ہے کتنا گہرا سناٹا ہے ہے درپیش مسافت کیسی ایک زمانہ ہانپ رہا ہے جنگل تو طے کر آئے ہیں آگے اک صحرا پڑتا ہے اگلے پل کیا جانے کیا ہو اب تو یہی دھڑکا رہتا ہے کوئی نہیں ہے ساتھ تمہارے اپنے ہی قدموں کی صدا ہے کون ہے وہ ...

مزید پڑھیے

سو اس کو چھوڑ دیا اس نے جب وفا نہیں کی

سو اس کو چھوڑ دیا اس نے جب وفا نہیں کی پلٹ کے ہم نے کوئی اس سے التجا نہیں کی جگر فگار رہے قیس سے سوا لیکن گئے نہ دشت کو اور چاک بھی قبا نہیں کی خدا کو حاضر و ناظر سمجھ کے یہ کہہ دے کہ ہم نے تجھ سے محبت میں انتہا نہیں کی مگر تو پھر بھی گلہ مند ہے تو ہوتا رہے کہ ہم نے تجھ سے وفا کی ...

مزید پڑھیے

جب وہ تنہا کبھی ہوا ہوگا

جب وہ تنہا کبھی ہوا ہوگا یاد شاید مجھے کیا ہوگا سوچتا ہوں مری طرح وہ بھی میرے بارے میں سوچتا ہوگا آہ بھر کے ہوں مطمئن ایسے جیسے اس نے بھی سن لیا ہوگا ایسے مڑ مڑ کے دیکھتا ہوں ادھر جیسے اب تک نہ دیکھتا ہوگا پھر سنا ہے وہ یاد کرتا ہے آپ نے بھی تو کچھ سنا ہوگا ہم بھی کیا کیا نہیں ...

مزید پڑھیے

اپنی زمیں سے دور زمان و مکاں سے دور

اپنی زمیں سے دور زمان و مکاں سے دور ہم نے سجا لیا ہے قفس آشیاں سے دور مانا کہ ہم وطن سے عزیزوں سے دور ہیں تہذیب سے جدا ہیں نہ اردو زباں سے دور محصور تنگنائے مسالک میں ہم نہیں دیر و حرم سے دور ہیں کوئے بتاں سے دور محسوس کر رہے ہیں ولایت میں آج کل ہندوستاں میں رہتے ہیں ہندوستاں سے ...

مزید پڑھیے

میں خزاں کو بہار کرتا ہوں

میں خزاں کو بہار کرتا ہوں جبر کو اختیار کرتا ہوں موت کی طرح کاش برحق ہو جس کا میں انتظار کرتا ہوں عہد و پیمان پر نہیں لیکن آپ پر اعتبار کرتا ہوں جو کرے یاد دشمنی میں بھی ایسے دشمن کو پیار کرتا ہوں اپنے ذرات کو خیالوں کے گوہر آب دار کرتا ہوں دل نشیں مختصر سلیس آساں شاعری با ...

مزید پڑھیے

سفیر امن

دنیا میں کون مرتا ہے اپنے مکاں سے دور بھائی بہن سے بیوی سے بچوں سے ماں سے دور ہندوستاں کا لعل ہے ہندوستاں سے دور یہ موت کیسی موت ہے سارے جہاں سے دور ایسی کڑی تھی کس کی نظر تجھ کو کھا گئی پردیس میں یہ کیسے تجھے موت آ گئی او جانے والے دیکھ تو اپنے وطن کو دیکھ خون جگر میں ڈوبے ہوئے مرد ...

مزید پڑھیے

آہ زورؔ صاحب

کیا قیامت ہے ایک ساتھی کا بیچ رستے میں ساتھ چھوٹا ہے زور بازو تھے زورؔ اردو کے آج اردو کا زور ٹوٹا ہے کون دنیا سے اٹھ گیا محسن کس کے غم میں یہ کھو گئی اردو زورؔ صاحب کے ایک جانے سے کتنی کمزور ہو گئی اردو

مزید پڑھیے

مخدوم

دھوم گھر گھر مچی میرے مخدوم کی اللہ میری خوشی نکو پوچھو سکھی بیل منڈوے چڑھی گوداں سب کے بھری کاج کی میں بڑی آج ڈھولک اڑی میرے مخدوم کی تیرے پیارے وچن ہیرے موتیاں رتن مہکتا کیوڑے کا بن ہلکی ہلکی چبھن میٹھی میٹھی جلن میں تو واری گئی میرے مخدوم کی چھوڑو چھوڑو صنم تمنا میری ...

مزید پڑھیے
صفحہ 136 سے 5858