آہ زورؔ صاحب

کیا قیامت ہے ایک ساتھی کا
بیچ رستے میں ساتھ چھوٹا ہے
زور بازو تھے زورؔ اردو کے
آج اردو کا زور ٹوٹا ہے
کون دنیا سے اٹھ گیا محسن
کس کے غم میں یہ کھو گئی اردو
زورؔ صاحب کے ایک جانے سے
کتنی کمزور ہو گئی اردو