شاعری

ابدیت

اور پھر دونوں فانوس سینے کے بجھ جائیں گے اوڑھ لے گی دھواں دودھ کی دھار کی طرح اجلی نظر ناخن پا سے زلفوں کے بادل تلک جگمگاتی ہوئی کھال سے خواہشوں کے پراسرار محمل تلک ایک تحریر لکھے گی دیمک فنا ہر طرف بے حسی تیرگی تیرگی ہاں مگر صرف رخسار و لب صرف رخسار و لب راکھ میں دابی چنگاریوں کی ...

مزید پڑھیے

تو ایسا کیوں نہیں کرتے

تو ایسا کیوں نہیں کہتے کہ یہ سپنے ہی میرے کرب کے ضامن ہیں ان کے ہی سبب سے میں جھلستے ریگ زاروں میں برہنہ پا بھٹکتا ہوں انہی پرچھائیوں کو جسم دینے کی تمنا مجھ سے آسائش کا ہر لمحہ مزے کی نیند اعصابی سکوں سب چھین لیتی ہے یہی وہ زہر ہے جس نے مرے خوں کے نمک کو نیم کے رس میں بدل ڈالا تو ...

مزید پڑھیے

فاصلہ

نہ پھر وہ میں تھا نہ پھر وہ تم تھے نہ جانے کتنی مسافتیں درمیاں کھڑی تھیں اس ایک لمحے کے آئینے پر نہ جانے کتنے برس پریشان دھول کی طرح سے جمے تھے جنہیں رفاقت سمجھ کے ہم دونوں مطمئن تھے اس ایک لمحے کے آئینے میں جب اپنے اپنے نقاب الٹ کر خود اپنے چہروں کو ہم نے دیکھا تو ایک لمحہ وہ ایک ...

مزید پڑھیے

ایک خواہش

اب کی بار ملو جب مجھ سے پہلی اور بس آخری بار ہنس کر ملنا پیار بھری نظروں سے تکنا ایسے ملنا جیسے ازل سے میرے لیے تم سرگرداں تھے بحر تھا میں تم موج رواں تھے پہلی اور بس آخری بار ایسے ملنا جیسے تم خود مجھ پہ فدا ہو جیسے مجسم مہر وفا ہو جیسے بت ہو تم نہ خدا ہو

مزید پڑھیے

وصال

جب کسی تمتماتے ہوئے جسم کا سرسراتا ہوا پیرہن رس بھرے سنترے کے چمکدار چھلکے کی مانند اترنے لگے گا دھندلکے میں سوئے ہوئے نرم بسر کی نیندیں کسی سوندھی خوشبو کی جھنکار سے جب اچٹ جائیں گی اور الجھی ہوئی گرم سانسوں کی موجوں پہ میں بے سہارا بھٹکتی ہوئی ناؤ کی طرح بہنے لگوں گا یقیں ہے ...

مزید پڑھیے

شجر ہونے تک

صبر کرنے کی جو تلقین کیا کرتے تھے اب یہ لگتا ہے کہ وہ ٹھیک کہا کرتے تھے رات کو کاٹنا ہوتا ہے سحر ہونے تک بیج کو چاہیے کچھ وقت شجر ہونے تک

مزید پڑھیے

بیٹی کی دسویں سالگرہ پر

مری اچھی وجیہہ میں تجھ سے خوش ہوں اتنا کہ اکثر سوچتا ہوں اگر تجھ کو زمیں پر بھیجنے سے پہلے خالق مجھ سے کہتا کہ چن لے ان ہزاروں لاکھوں بچوں میں سے اک اپنے لیے تو میں تجھے ہی منتخب کرتا میں خوش قسمت ہوں کتنا دعا گو ہوں سدا جیتی رہے اور ایسی ہی اچھی رہے تو

مزید پڑھیے

قلم دوات

شجر سے کٹ کے جو بے جان ہو گئی تھی شاخ قلم بنی تو وہ دوبارہ ہو گئی زندہ شب سیہ سے زیادہ سیہ سیاہی سے تمام عالم تاریک ہو گیا روشن

مزید پڑھیے

پڑھو گے لکھو گے

اس پڑھائی لکھائی سے کیا فائدہ جو سکھائے فقط ایسی تحریر آغاز جس کا جناب و حضور انتہا تابع داری کا اک غیر مشروط پیمان اور پیشگی شکریہ جانے کس بات کا

مزید پڑھیے
صفحہ 735 سے 960