شاعری

دیوالی

دیوالی کے دیپ جلے ہیں یار سے ملنے یار چلے ہیں چاروں جانب دھوم دھڑاکا چھوٹے راکٹ اور پٹاخہ گھر میں پھلجھڑیاں چھوٹے من ہی من میں لڈو پھوٹے دیپ جلے ہیں گھر آنگن میں اجیارا ہو جائے من میں اپنوں کی تو بات الگ ہے آج تو سارے غیر بھلے ہیں دیوالی کے دیپ جلے ہیں رام کی جے جے کار ہوئی ہے راون ...

مزید پڑھیے

ایسا کاش ابھی ہو جائے

بیلوں پر ٹافی کھل جائے چائے کافی نل سے آئے بسکٹ ڈالی ڈالی جھولے بچہ بچہ جس کو چھو لے بگیا ہوگی کتنی پیاری لڈو ہوں جب کیاری کیاری بوندیں ٹپکے بوندیں بن کر برفی پھیلے گھر کی چھت پر حلوے کا بادل گھر آئے ایسا کاش کبھی ہو جائے پیڑوں پر پیڑے لگ جائیں جب چاہیں ہم توڑ کے کھائیں ہر جانب ...

مزید پڑھیے

دادی اماں

دادی اماں دادی اماں کتنی سیدھی سادی اماں چاندی جیسے بالوں والی کتنی اچھی دادی اماں باتیں ان کی مصری جیسی قول کی پکی دادی اماں اجلے اجلے کپڑے پہنے سیدھی سادی دادی اماں دادی اماں دادی اماں کیسی سیدھی سادی اماں رات گئے تک پریوں والے قصے ہمیں سناتی ہیں گیت سنا کر لوری گا کر میٹھی ...

مزید پڑھیے

بلی کی ہڑتال

پاپا اپنی ننھی پوسی کر بیٹھی ہڑتال سنو جی چوہوں کی بن آئی گھر میں آیا ہے بھونچال سنو جی کہتی ہے یہ ننھی پوسی اب چوہے نہ کھاؤں گی میں گھر والوں سے جب تک ساری مانگیں نہ منواؤں گی میں مانگ ہے پہلی سردی میں ہو سوئیٹر اور رضائی بھی مانگ ہے دوجی بند نہ رکھو مکھن دودھ ملائی بھی مانگ ہے ...

مزید پڑھیے

پیاری باجی

کتنی اچھی پیاری باجی پیاری پیاری پیاری باجی اچھے اچھے گیت سنائے پیارے پیارے گیت سنائے ایک تھا راجہ ایک تھی رانی روز کہے دلچسپ کہانی بوجھے ہے دلچسپ پہیلی اچھی دوست ہے پیاری سہیلی کتنے قصے یاد ہیں اس کو خوب لطیفے یاد ہیں اس کو مجھ کو خوب ہنسائے باجی روؤں تو بہلائے باجی کتنی اچھی ...

مزید پڑھیے

کرسمس

آیا ہے تیوہار کرسمس بانٹے سب کو پیار کرسمس میں لایا ہوں پیارے تحفے دیکھو کتنے سارے تحفے گڑیا کیسی عالی لایا گڈا داڑھی والا لایا جس کے پاس ہوں پیسے لے لو جی چاہے تو ویسے لے لو تحفے پا کر سب بولیں گے آئے یوں ہر بار کرسمس بانٹے سب کو پیار کرسمس رنگیلے غبارے لے لو گویا چاند ستارے ...

مزید پڑھیے

اب خوب ہنسے گا دیوانہ

(۱) گرم جوشی اب سورج سر پر آ دھمکے گا ٹھنڈا لوہا چمکے گا اور دھوپ جواں ہو جائے گی سٹھیائے ہوئے فرزانوں پر اب زیست گراں ہو جائے گی ہر اصل عیاں ہو جائے گی اب خوب ہنسے گا دیوانہ اب آگ بگولے ناچیں گے سب لنگڑے لولے ناچیں گے گرداب بلا بن جائیں گے روندی ہوئی مٹی کے ذرے طوفان بہ پا بن ...

مزید پڑھیے

تکیہ

امارت اور شوکت اور سرمائے کی تصویریں یہ ایوانات سب ہیں حال ہی کی تازہ تعمیریں ادھر کچھ فاصلے پر چند گھر تھے کاشت کاروں کے جہاں اب کارخانے بن گئے سرمایہ داروں کے مویشی ہو گئے نیلام کیوں یہ کوئی کیا جانے کچہری جانے ساہوکار جانے یا خدا جانے زمیں داروں کو جا کر دیکھ لے جو بھی ...

مزید پڑھیے

دھنیا

فندک فندک فندک فک دھنک دھنک دھن دھنک دھنک تانت بجی اور نکلا راگ روئی بنی صابن کا جھاگ کیسی چھنتی جاتی ہے بادل بنتی جاتی ہے کتنا ڈھیر ہوا آہا میں اس ڈھیر پہ کودوں گا کوئی چوٹ نہ آئے گی روئی مگر دب جائے گی اتی روئی اتنا ڈھیر ہو گئی بارہ تیرہ سیر لے اب روئی ہو گئی صاف بھر لے تکیے اور ...

مزید پڑھیے

ارشاد کی یاد میں

اک بار پھر وطن میں گیا جا کے آ گیا لخت جگر کو خاک میں دفنا کے آ گیا ہر ہم سفر پہ خضر کا دھوکا ہوا مجھے آب بقا کی راہ سے کترا کے آ گیا حور لحد نے چھین لیا تجھ کو اور میں اپنا سا منہ لیے ہوئے شرما کے آ گیا دل لے گیا مجھے تری تربت پہ بار بار آواز دے کے بیٹھ کے اکتا کے آ گیا رویا کہ تھا جہیز ...

مزید پڑھیے
صفحہ 630 سے 960