کرسمس
آیا ہے تیوہار کرسمس
بانٹے سب کو پیار کرسمس
میں لایا ہوں پیارے تحفے
دیکھو کتنے سارے تحفے
گڑیا کیسی عالی لایا
گڈا داڑھی والا لایا
جس کے پاس ہوں پیسے لے لو
جی چاہے تو ویسے لے لو
تحفے پا کر سب بولیں گے
آئے یوں ہر بار کرسمس
بانٹے سب کو پیار کرسمس
رنگیلے غبارے لے لو
گویا چاند ستارے لے لو
چلتی پھرتی موٹر لے لو
ڈھول بجاتا بندر لے لو
دیکھو آ کر خوب تماشا
آؤ جانے آؤ پاشاؔ
اگلے سال میں پھر آؤں گا
جب آئے گا یار کرسمس
بانٹے سب کو پیار کرسمس