مچھلیوں کے ماسٹر جی
ننھی ہو تم بچی ہو تم سب عقل کی کچی ہو تم آؤ مری باتیں سنو چالیں سنو گھاتیں سنو استاد کی ہر بات کو اپنی گرہ میں باندھ لو جب تم جواں ہو جاؤ گی مچھلی کی ماں ہو جاؤ گی پھر یاد آئیں گی تمہیں لہرے دکھائیں گی تمہیں باتیں ہماری مچھلیو اے پیاری پیاری مچھلیو روہو کی بیٹی کان دھر سانول کی بچی ...