شاعری

میں اردو زباں ہوں

میں اردو زباں ہوں مجھے آریاؤں نے پالا مری اصل ہندوستاں ہے کہ میرے لہو سے ہی ویدوں کی آیات لکھی گئی ہیں یہ رام اور سیتا کی عظمت کے قصے رمائن کتھائیں کرشن اور رادھا کے رنگیں فسانے ہر اک لفظ کی روح نغمہ سرا ہے میں اردو زباں ہوں وہ گوتم کہ جس نے محبت کی پیغمبری سے جہنم کو جنت بنایا مگر ...

مزید پڑھیے

نفسیاتی مرض

میر تو نہیں ہوں میں جانے پھر بھی ایسا کیوں روز روز ہوتا ہے رات کے سمندر میں چاند جو کہ مچھلی ہے موتیاں اگلتا ہے اور ایک موتی سے جل پری نکلتی ہے اور مجھ سے کہتی ہے کیوں اداس رہتے ہوں ''نیند کیوں نہیں آتی'' کون یاد آتا ہے کس کا غم ستاتا ہے الفتوں کے مارے ہو چاہتوں کے پیاسے ہو رات اک ...

مزید پڑھیے

ایک پاگل کی عید

سنا ہے عید آئی تھی سنا ہے میری مٹی کو وطن لایا گیا اس دن سنا ہے میرے اعضا نے اداکاری بہت اچھی طرح کی تھی نظر نے چاند بھی دیکھا زباں نے ساری دنیا کو مبارک بادیاں بھی دیں بدن نے صبح دم اٹھ کر نہایا بھی نئے کپڑے بھی پہنے عطر مل کر عید گہہ جا کر دوگانہ بھی ادا کر لی گلے نے بھی گلے ملنے ...

مزید پڑھیے

انا اور محبت

یہ میں کہ مجھ سے چھن گیا ہے سربسر وہ کون ہے کہ جس کی دسترس میں آ کے میں مرا نہیں رہا مجھے تو میں تمام کائنات سے عزیز تھا مری انا کی سلطنت وسیع تھی عریض تھی اور اس کا نارسیسس تھا میں وہ سلطنت جہاں پہ صرف میں تھا میرا عکس تھا اور اس کے ماسوا نفی کا رقص تھا میں اپنی ذات پر فریفتہ ...

مزید پڑھیے

آئینہ اور میں

زمانے بھر میں آئینہ صداقت کی علامت ہے مگر میں اس کا منکر ہوں بہت جھوٹا ہے آئینہ کبھی وہ دیو قامت ہستیوں کو ایک دم بونا دکھاتا ہے طلسماتی ہے آئینہ کبھی پستہ قدوں کا قد بہت اونچا دکھاتا ہے بہت بہروپیا ہے وہ کوئی فربہ ہو تو اس کو بہت دبلا دکھاتا ہے بہت ہی مسخرہ ہے وہ چلو جانے بھی دو ...

مزید پڑھیے

آخری نیند

یہ رات بھر کون میری آنکھوں میں جاگتا ہے یہ کس کی آہٹ کی جستجو میں تمام رستے ملول و بے خواب ہو گئے ہیں ابد کے دربان نے امیدوں کے در پہ تالا لگا دیا ہے یہ میری راتیں یہ میری آنکھیں یہ میرے آنسو کئی کئی ماہ کے مسلسل جگے ہوئے ہیں میں تھک چکا ہوں سو اے مرے گھر کے سارے دروازو اور ...

مزید پڑھیے

چلو مسافر

چلو مسافر، اداس شاموں کی رہ گزر میں ستارے، ڈھونڈیں چھلکتی آنکھوں میں زندگی کے جو بچ گئے ہیں وہ خواب ڈھونڈیں بھٹکتی گلیوں میں آبلوں کے گلاب دیکھیں پہاڑ سوچوں میں سبز رنگوں کے خواب دیکھیں چلو مسافر نشان منزل جو خواب سا ہے، جو آرزؤں کا حادثہ ہے اسی کے رستے میں کہکشائیں بکھیر دیں ...

مزید پڑھیے

خواب

بہت دنوں سے اداس ہے دل بہت دنوں سے میں رو رہا ہوں مرا اثاثہ تو خواب تھے پر میں گہری نیندوں میں سو رہا ہوں میں ایک کردار بن گیا ہوں میں داستانوں میں کھو رہا ہوں یہ کیسا موسم ہے میرے دل میں گلوں میں کانٹے پرو رہا ہوں میں صاف ستھرا لباس لے کر گلی کے پانی سے دھو رہا ہوں میں اپنی حیرت کی ...

مزید پڑھیے

امید الجھن

دور آنکھوں سے بہت دور، کہیں اک تصور ہے، جو بے زار کیے رکھتا ہے وہ کوئی خواب ہے یا خواب کا اندیشہ ہے جو مرے سوچ کو مسمار کیے رکھتا ہے دور، قسمت کی لکیروں سے بہت دور، کہیں ایک چہرہ ہے، ترے چہرے سے ملتا جلتا جو مجھے نیند میں بے دار کیے رکھتا ہے دور سے، اور بہت دور کی آوازوں سے ایک آواز ...

مزید پڑھیے

وہم یقین

میرے گھر کے ہر کمرے میں ایک ہی چہرہ جھانک رہا ہے دیواروں پر عکس ہے اس کا دروازوں پر لمس ہے اس کا ہر آہٹ میں اس کی آہٹ ہر لمحے موجود ہے لیکن پھر بھی تیقن سوچ رہا ہے کون ہے میرے وہم کے گھر میں کون اندھیرے کھول رہا ہے، کون خموشی بول رہا ہے کس نے میرے درد کے دل کو ہاتھ کا مرہم بخش دیا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 523 سے 960