وہ زندہ ہے
گلابی دور میں وہ اپنے فن کا شاہزادہ تھا فضائے عارض و چشم و لب و گیسو کا شیدائی وہ عریاں نیم عریاں جسم کی قوس قزح ان کا تأثر ان کی بجلی اپنی تصویروں میں بھرتا تھا حسینوں کے دلوں میں وہ تھا خود بھی ان پہ مرتا تھا اسے اس دور میں عزت ملی دولت ملی لیکن دل رومان پرور میں کوئی شعلہ سا بھی ...