شاعری

اس جہاں پہ حال دل آشکار کرنا ہے

اس جہاں پہ حال دل آشکار کرنا ہے آج ایک حاسد کو رازدار کرنا ہے کرنے ہیں گلے اس سے رنجشیں بھی رکھنی ہیں پیار بھی ستم گر کو بے شمار کرنا ہے موسم یقیں میں جو بد گمان رہتا ہے اس سے پیار کا رشتہ استوار کرنا ہے جانے والے آخر کو لوٹ کر بھی آتے ہیں ہم نے حشر تک اس کا انتظار کرنا ہے سامنے ...

مزید پڑھیے

میں کیا کروں کوئی سب میرے اختیار میں ہے

میں کیا کروں کوئی سب میرے اختیار میں ہے سفر میں ہے تو بہت کچھ مگر غبار میں ہے چراغ صبح سے ہم لو لگائے بیٹھے ہیں سنا ہے جب سے کہ اک گل بھی اس شرار میں ہے اڑا کے سر وہ ہتھیلی پہ رکھ بھی دیتا ہے بھلی یہ بات تو مانو کہ شہریار میں ہے کلی کھلے تو گریبان یاد آتا ہے یہ دکھ خزاں میں کہاں ...

مزید پڑھیے

سفر میں اب بھی عادتاً سراب دیکھتا ہوں میں

سفر میں اب بھی عادتاً سراب دیکھتا ہوں میں قریب مرگ زندگی کے خواب دیکھتا ہوں میں ہوا نے حرف سادہ میرے ذہن سے اڑا لیا تو اب ہر ایک بات پر کتاب دیکھتا ہوں میں بہار کی سواریوں کے ہم رکاب کیوں رہے خزاں کا برگ و بار پر عتاب دیکھتا ہوں میں کھڑا ہوں نوک خار پر گمان در گمان پر کھلے گا کب ...

مزید پڑھیے

گئے موسموں کو بھلا دیں گے ہم

گئے موسموں کو بھلا دیں گے ہم کھنڈر کا دیا بھی بجھا دیں گے ہم ابھی صرف چہروں کو پڑھتے رہو کہانی کسی دن سنا دیں گے ہم دبی آگ سنتے ہیں بجھتی نہیں تجھے خاک دل اب اڑا دیں گے ہم زمانے ہمارا سخن پاس رکھ تجھے اور غربت میں کیا دیں گے ہم مٹے حبس جاں کوئی لب تو ہلے اڑی بات کو اب ہوا دیں گے ...

مزید پڑھیے

سفر کرو تو اک عالم دکھائی دیتا ہے

سفر کرو تو اک عالم دکھائی دیتا ہے قد اپنا پہلے سے کچھ کم دکھائی دیتا ہے میں خشک شاخ خزاں پہ یونہی نہیں بیٹھا یہاں سے ابر کا پرچم دکھائی دیتا ہے مگر تنا ہوا رہتا ہے کم نصیبوں سے یہ آسماں جو تمہیں خم دکھائی دیتا ہے ہر ایک ہاتھ میں پتھر کہاں سے آئیں گے تمام شہر تو برہم دکھائی دیتا ...

مزید پڑھیے

اسی معمول روز و شب میں جی کا دوسرا ہونا

اسی معمول روز و شب میں جی کا دوسرا ہونا حوادث کے تسلسل میں ذرا سا کچھ نیا ہونا ہمیں تو دل کو بہلانا پڑا حیلے حوالے سے تمہیں کیسا لگا بستی کا بے صوت و صدا ہونا صنم بنتے ہیں پتھر جب الگ ہوتے ہیں ٹکرا کر عجب کار عبث مٹی کا مٹی سے جدا ہونا مگر پھر زندگی بھر بندگی دنیا کی ہے ورنہ کسے ...

مزید پڑھیے

جاں تن کا ساتھ دے نہ تو دل ہی وفا کرے

جاں تن کا ساتھ دے نہ تو دل ہی وفا کرے کیا رہ گیا ہے جس کا کوئی تذکرہ کرے سب دیکھ سن چکا مگر اب بھی سفر میں ہوں قدموں کو کون راہ گزر سے جدا کرے آشفتگی کا میری پتہ دے مرا مزار اک گرد باد روز وہاں سے اٹھا کرے مدت ہوئی کہ بھول گیا مجھ کو شہر یار چپ لگ گئی مجھے تو وہ بیچارہ کیا کرے ترک ...

مزید پڑھیے

اجڑے دل و دماغ کو آباد کر سکوں

اجڑے دل و دماغ کو آباد کر سکوں ایسا تو کچھ کیا نہیں جو یاد کر سکوں آخر کو آدمی ہوں کبھی چاہتا ہے دل خود کو ترے خیال سے آزاد کر سکوں کھولے زبان وہ جو اسے جانتا نہ ہو میرا تو منہ نہیں ہے کہ فریاد کر سکوں اک عمر کٹ گئی مگر اب تک ہے جستجو دن کاٹنے کا فن کوئی ایجاد کر سکوں اپنے ہی غم ...

مزید پڑھیے

نواح جاں میں کہیں ابتری سی لگتی ہے

نواح جاں میں کہیں ابتری سی لگتی ہے سکون ہو تو عجب بیکلی سی لگتی ہے اک آرزو مجھے کیا کیا فریب دیتی ہے بجھے چراغ میں بھی روشنی سی لگتی ہے گئی رتوں کے تصرف میں آ گیا شاید اب آنسوؤں میں لہو کی کمی سی لگتی ہے اسی کو یاد دلاتا ہے بار بار دماغ وہ ایک بات جو دل میں انی سی لگتی ہے کہ روز ...

مزید پڑھیے

خیر اس سے نہ سہی خود سے وفا کر ڈالو

خیر اس سے نہ سہی خود سے وفا کر ڈالو وقت اب کم ہے بہت یاد خدا کر ڈالو ایک صورت ہے یہی پاؤں جمے رہنے کی ہاتھ اٹھاؤ دل ثابت کی دعا کر ڈالو حرف انکار بھی اس در سے بڑی نعمت ہے یہ فقیروں کے ہیں اسرار صدا کر ڈالو اور دنیا میں بہت کچھ ہے گلستاں کی طرح سیر تم بھی کبھی ہمراہ صبا کر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 96 سے 4657