شاعری

درد کے عتاب لے دوست اسے شمار کر

درد کے عتاب لے دوست اسے شمار کر خون کا حساب دے زخم اختیار کر دھوپ بیچتا ہوں میں دن میں آ گیا ہوں میں چاند کے سواد میں ایک شب گزار کر یاد سے رہا نہ ہو رات سے جدا نہ ہو نیند سے خفا نہ ہو خواب انتظار کر چاندنی مدام ہو روشنی تمام ہو وصل میں قیام ہو ہجر میں دیار کر آج روح اور دل ایک ...

مزید پڑھیے

موت نے پردا کرتے کرتے پردا چھوڑ دیا

موت نے پردا کرتے کرتے پردا چھوڑ دیا میرے اندر آج کسی نے جینا چھوڑ دیا خوف کہ رستہ بھول گئی امید کی اجلی دھوپ اس لڑکی نے بالکنی پر آنا چھوڑ دیا روز شکایت لے کر تیری یاد آ جاتی ہے جس کا دامن آہستہ آہستہ چھوڑ دیا دنیا کی بے راہ روی کے افسانے لکھے اور اپنی دنیا داری کا قصہ چھوڑ ...

مزید پڑھیے

وہ آگ ہوں کہ نہیں چین ایک آن مجھے

وہ آگ ہوں کہ نہیں چین ایک آن مجھے جو دن گیا تو ملی رات کی کمان مجھے وہ کون ہے کہ جسے آسماں میں ڈھونڈتا ہوں پلٹ کے دیکھتا کیوں ہے یہ آسمان مجھے یہ کیسی بات ہوئی ہے کہ دیکھ کر خوش ہے وہ آنسوؤں کے سمندر کے درمیان مجھے یہیں پہ چھوڑ گیا تھا اسے یہیں ہوگا سکوت خواب ہے آواز کا نشان ...

مزید پڑھیے

دامن میں آنسوؤں کا ذخیرہ نہ کر ابھی

دامن میں آنسوؤں کا ذخیرہ نہ کر ابھی یہ صبر کا مقام ہے گریہ نہ کر ابھی جس کی سخاوتوں کی زمانے میں دھوم ہے وہ ہاتھ سو گیا ہے تقاضا نہ کر ابھی نظریں جلا کے دیکھ مناظر کی آگ میں اسرار کائنات سے پردا نہ کر ابھی یہ خامشی کا زہر نسوں میں اتر نہ جائے آواز کی شکست گوارا نہ کر ابھی دنیا ...

مزید پڑھیے

مرا اکیلا خدا یاد آ رہا ہے مجھے

مرا اکیلا خدا یاد آ رہا ہے مجھے یہ سوچتا ہوا گرجا بلا رہا ہے مجھے مجھے خبر ہے کہ اک مشت خاک ہوں پھر بھی تو کیا سمجھ کے ہوا میں اڑا رہا ہے مجھے یہ کیا طلسم ہے کیوں رات بھر سسکتا ہوں وہ کون ہے جو دیوں میں جلا رہا ہے مجھے اسی کا دھیان ہے اور پیاس بڑھتی جاتی ہے وہ اک سراب کہ صحرا بنا ...

مزید پڑھیے

مجھ کو مری شکست کی دوہری سزا ملی

مجھ کو مری شکست کی دوہری سزا ملی تجھ سے بچھڑ کے زندگی دنیا سے جا ملی اک قلزم حیات کی جانب چلی تھی عمر اک دن یہ جوئے تشنگی صحرا سے آ ملی یہ کیسی بے حسی ہے کہ پتھر ہوئی ہے آنکھ ویسے تو آنسوؤں کی کمک بارہا ملی میں کانپ اٹھا تھا خود کو وفادار دیکھ کر موج وفا کے پاس ہی موج فنا ...

مزید پڑھیے

سکھائے پر ترے کیونکر چلیں گے

سکھائے پر ترے کیونکر چلیں گے خود اپنی چال ہم بہتر چلیں گے اگر چلنا ہی ہے ہم کو جہاں میں تو ہم سب سے ذرا ہٹ کر چلیں گے سفر میں لے چلیں گے گھر کو اپنے یہ در دیوار اور بستر چلیں گے اگر تجھ کو ہماری ہے نہ پرواہ تو پہلو سے ترے اٹھ کر چلیں گے قلندر شاہ کے ہم راہ کیوں ہو مصاحب اور یہ ...

مزید پڑھیے

عجب احساس سے عاری ہے دنیا

عجب احساس سے عاری ہے دنیا مگر پھر بھی بہت پیاری ہے دنیا نہیں چھوڑے گی جب تک سانس باقی ہماری جان پہ بھاری ہے دنیا کبھی سمٹے کسی اک شخص میں یہ کبھی افلاک پہ طاری ہے دنیا سکندر کی کبھی محبوب ہے یہ کبھی مجنوں کی بے زاری ہے دنیا نکل جاؤ سلیقے سے یہاں سے اسی نقطے کی تیاری ہے ...

مزید پڑھیے

میں وہ ہوں جس پہ ابر کا سایہ پڑا نہیں

میں وہ ہوں جس پہ ابر کا سایہ پڑا نہیں بنجر پڑا ہوا ہوں کوئی دیکھتا نہیں میں تو خدا کے ساتھ وفادار بھی رہا یہ ذات کا طلسم مگر ٹوٹتا نہیں یوں ٹوٹتا ضرور بکھرتا ضرور ہوں میں چاک پیرہن نہیں خونیں قبا نہیں میں نے الجھ کے دیکھ لیا اپنی گونج سے اب کیا صدا لگاؤں کوئی جاگتا نہیں حد ...

مزید پڑھیے

سوچ میں ڈوبا ہوا ہوں عکس اپنا دیکھ کر

سوچ میں ڈوبا ہوا ہوں عکس اپنا دیکھ کر جی لرز اٹھا تری آنکھوں میں صحرا دیکھ کر پیاس بڑھتی جا رہی ہے بہتا دریا دیکھ کر بھاگتی جاتی ہیں لہریں یہ تماشا دیکھ کر ایک دن آنکھوں میں بڑھ جائے گی ویرانی بہت ایک دن راتیں ڈرائیں گی اکیلا دیکھ کر ایک دنیا ایک سائے پر ترس کھاتی ہوئی لوٹ کر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 926 سے 4657