شاعری

عشق کی عمر جب اچھال کی تھی

عشق کی عمر جب اچھال کی تھی کیوں تمنا تجھے زوال کی تھی دو ٹکا تھا مرے جواب کا مول دھوم ہر سو ترے سوال کی تھی دل جو ٹوٹا تو یاد آیا ہمیں چیز یہ کتنے دیکھ بھال کی تھی تھا بڑا ہجر کا ملال مگر کیا کروں بات ہی ملال کی تھی اچھے دن وہ بھی اب میاں جاؤ یہ کہانی تو پچھلے سال کی تھی ساتھ ...

مزید پڑھیے

خوش مزاجی کا دکھاوا بھی نہیں کر سکتے

خوش مزاجی کا دکھاوا بھی نہیں کر سکتے ہم وہ کاہل ہیں جو اتنا بھی نہیں کر سکتے وہ سناتے ہیں رہائی کے فریضے سب کو جو رہا ایک پرندہ بھی نہیں کر سکتے کتنے مجبور ہیں ہم عام سی شکلوں والے خود کو ایجاد دوبارہ بھی نہیں کر سکتے چاہتے ہیں جسے دشمن کی نواسی نکلی اب تو ہم عشق ادھورا بھی ...

مزید پڑھیے

موسم ہجر میں زخموں سے لدا رہتا ہے

موسم ہجر میں زخموں سے لدا رہتا ہے دل وہ پودھا کے جو پت جھڑ میں ہرا رہتا ہے بس یہ اک بات مجھے لاتی ہے نزدیک ترے تو بھی تو میری طرح خود سے خفا رہتا ہے تبصرہ اتنا ہی کافی ہے محبت کے لئے مختصر سودے میں نقصان بڑا رہتا ہے ہم سے بہتر ہے مقدر میں سیاہ پتھر جو بن کے سرما تری پلکوں سے لگا ...

مزید پڑھیے

تری چشم تر میں رواں دواں غم عشق کا جو ملال ہے

تری چشم تر میں رواں دواں غم عشق کا جو ملال ہے یہ ہی انتہائے فراق ہے یہ ہی انتہائے وصال ہے ہے قریب پھر بھی ہے اجنبی تو ادھر نہیں میں ادھر نہیں کسی راہ کے ہیں دو سمت ہم میں جنوب ہوں تو شمال ہے مری حالتوں میں نہاں ہیں اب تری جستجو کی خرابیاں نہ میں غم زدہ نہ میں شادماں مرا حال بھی ...

مزید پڑھیے

جو تھا ہر آن مبتلا میرا

جو تھا ہر آن مبتلا میرا وہ بھی سمجھا نہ ماجرا میرا ہے محبت میں کچھ ہوس پنہاں تو نہ کریو کبھی کہا میرا تیرے نزدیک رہ کے بھی تجھ سے کم ہی کم واسطہ رہا میرا سب سے اول ہے بات گڑھنے میں ہائے ظالم معاشرہ میرا اتنا ویران تھا میں اندر سے مجھ میں من ہی نہیں لگا میرا کاش تو دھوپ کی سڑک ...

مزید پڑھیے

میری مٹی سے اگر روح نکالی جائے

میری مٹی سے اگر روح نکالی جائے اس میں یہ تو نہیں تصدیق کرا لی جائے میں تجھے خواب میں یوں خواب سجاتا دیکھوں جیسے تصویر میں تصویر بنا لی جائے تم اگر چاہو مرا ہاتھ جھٹک سکتی ہو جس گھڑی تم سے میری بات نہ ٹالی جائے کوئی امید نہیں تم سے مگر چپ کے سبب دل کو بہلانا ہے آواز لگا لی جائے

مزید پڑھیے

اصل حالت کا بیاں ظاہر کے سانچوں میں نہیں

اصل حالت کا بیاں ظاہر کے سانچوں میں نہیں بات جو دل میں ہے میرے میرے لفظوں میں نہیں اک زمانہ تھا کہ اک دنیا مرے ہم راہ تھی اور اب دیکھوں تو رستہ بھی نگاہوں میں نہیں کوئی آسیب بلا ہے شہر پر چھایا ہوا بوئے آدم زاد تک خالی مکانوں میں نہیں رفتہ رفتہ سب ہماری راہ پر آتے گئے بات ہے جو ...

مزید پڑھیے

گئے منظروں سے یہ کیا اڑا ہے نگاہ میں

گئے منظروں سے یہ کیا اڑا ہے نگاہ میں کوئی عکس ہے کہ غبار سا ہے نگاہ میں ہمہ وقت اپنی شبیہ کے ہوں میں روبرو کوئی اشک ہے کہ یہ آئینہ ہے نگاہ میں کوئی شہر خواب گزر رہا ہے خیال سے کوئی دشت شام سلگ رہا ہے نگاہ میں کف درد سے غم کائنات کی گرد سے وہی مٹ رہا ہے جو نقش سا ہے نگاہ میں کوئی ...

مزید پڑھیے

تمہارے بعد رہا کیا ہے دیکھنے کے لیے

تمہارے بعد رہا کیا ہے دیکھنے کے لیے اگرچہ ایک زمانہ ہے دیکھنے کے لیے کوئی نہیں جو ورائے نظر بھی دیکھ سکے ہر ایک نے اسے دیکھا ہے دیکھنے کے لیے بدل رہے ہیں زمانے کے رنگ کیا کیا دیکھ نظر اٹھا کہ یہ دنیا ہے دیکھنے کے لیے ذرا جو فرصت نظارگی میسر ہو تو ایک پل میں بھی کیا کیا ہے دیکھنے ...

مزید پڑھیے

انا کو باندھتا رہتا ہوں اپنے شعروں میں

انا کو باندھتا رہتا ہوں اپنے شعروں میں بلا کو باندھتا رہتا ہوں اپنے شعروں میں گھٹن کے دن ہوں کہ جھگڑے سے چلتے رہتے ہوں ہوا کو باندھتا رہتا ہوں اپنے شعروں میں مہکتی رہتی ہے لفظوں میں کوئی خوشبو سی صبا کو باندھتا رہتا ہوں اپنے شعروں میں وہ حال ہے کہ خموشی کلام کرتی ہے صدا کو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4470 سے 4657